ایک اورگرجتی توپ کوخاموش کرانیکی تیاریاں۔۔۔کرکٹ بورڈ نے بڑااقدام ا ٹھالیا

روزنامہ اوصاف  |  Jan 24, 2021

لاہور(ویب ڈیسک)پی سی بی نے ایک اورگرجتی توپ کوخاموش کرانے کی کوشش شروع کر دی جب کہ سخت ناقدین میں شمار ہونے والے انضمام الحق اب ڈیجیٹل پر تجزیے کرتے نظر آئیں گے۔سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کا شمار پاکستان کرکٹ پر کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کرنے والوں میں ہوتا ہے،وہ اپنے یو ٹیوب چینل پر بھی غلطیوں کی نشاندہی کرتے رہے ہیں لیکن اب یہ گرجتی توپخاموش ہونے جا رہی ہے۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین سیریز میں انضمام الحق بطور مہمان خصوصی پی سی بی ڈیجیٹل پر میچز پر اپنا جائزہ اور تجزیہ پیش کریں گے، بورڈ نے میچز کی وسیع ڈیجیٹل کوریج کی منصوبہ بندی کررکھی ہے، سابق کپتان کو بھی اس پلان کا حصہ بنالیا گیا، سیریز سے متعلق انضمام الحق کا پریویو 24 جنوری اور میچ کا ریویو کراچی ٹیسٹ ختم ہونے کے اگلے روز جاری کیا جائے گا۔شائقین کی سہولت کے لیے تمام میچز کی بال ٹو بال کوریج پی سی بی کی آفیشل ویب سائٹ پردستیاب ہوگی،وہاں پریویز، ریویوز اور دیگر معلومات بھی موجود ہوں گی۔انضمام الحق کا کہنا ہے کہ 2007 کے بعد دونوں ٹیمو ں کے درمیان پاکستان میں کھیلی جانے والی پہلی سیریز کا حصہ بننے پر بہت خوش ہوں، بلاشبہ مقابلے کانٹے دار ہوں گے، میں اپنے تجزیوں سے شائقین کو لطف اندوزکروں گا۔انھوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ سے سیریز میں حالیہ شکست کے باوجود پاکستانی ٹیم ہوم کنڈیشنز پر ایک سخت حریف ثابت ہو گی،یقین ہے کہ کھلاڑی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔یاد رہے کہ انضمام الحق ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستانی ٹاپ اسکوررز کی فہرست میں تیسرے نمبر پرہیں، انھوں نے8829 رنز بنائے، 31 ٹیسٹ میچز میں قیادت کی،جنوبی افریقہ کیخلاف انضمام نے13 ٹیسٹ میں 710 رنز اسکور کیے تھے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More