پنجاب حکومت نے 185ارب روپے مالیت کی زمین قبضے سے چھڑوا لی

روزنامہ اوصاف  |  Jan 24, 2021

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے 185ارب کی سرکاری زمین سےقبضہ چھڑوا لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ     ہم پنجاب میں اب تک تقریباً 185 ارب روپے مالیت کی سرکاری زمینیں قبضہ مافیا سے چھڑوا کر قانونی کارروائی شروع کر چکے ہیں ،یہ آپریشن مستقبل میں بھی اسی طرح جاری رہے گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ ریاست کو اپنی باندی سمجھنے اور ریاست کی ملکیت اثاثوں کو مالِ مفت کی طرح ہڑپ کرنے والوں کو حساب دینا پڑے گا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More