پی ٹی آئی ق لیگ کو ایک سیٹ دینے پر آمادہ

روزنامہ اوصاف  |  Jan 24, 2021

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ق) کو سینیٹ الیکشن میں ایک سیٹ دینے پر رضا مندی ظاہر کردی ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق پنجاب میں سینیٹ کی ایک سیٹ مسلم لیگ ق کو دی جائے گی اور اس حوالے سے تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کی قیادت کے درمیان معاملات پراتفاق رائے بھی ہو گیا ہے۔پنجاب میں سینیٹ کی ایک سیٹ پر کم از کم 48 ووٹ درکار ہیں اور مسلم لیگ ق کے پاس پنجاب اسمبلی میں صرف 10 ووٹ ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ مسلم لیگ ق کی جانب سے کامل علی آغا مضبوط امیدوار ہیں۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی کے درمیان سینیٹ الیکشن کی حکمت عملی پر بھی بات چیت ہوئی ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More