کیا آپ مٹی سے بنے اِس فریج کے بارے میں جانتے ہیں؟ جانیں اس کے فائدے جو آپ کو حیران کر دیں گے

ہماری ویب  |  Jan 25, 2021

اکثر فریج یا پھر بجلی نہ ہونے کی صورت میں پھل خراب ہو جاتے ہیں، تاہم اگر بنا بجلی والا فریج ہو تو کیا ہی بات ہے، جو کھانا ٹھنڈا بھی کرے اور کئی ماہ تک محفوظ بھی رکھے۔

ایسی ہی ایک ایجاد افغانستان کی تہذیب کا حصہ ہے، اس کا نام کنگینہ ہے جو کہ ایک گول اُڑن طشتری نما ہوتی ہے، کنگینہ کا سفر خاصہ پرانا اور دلچسپ ہے، انگور کے شوقین افراد بے موسم اس کی بڑی قیمت دینے کو تیار ہوتے ہیں اور اسی وجہ سے افغانستان کے دیسی ریفریجریٹر ’کنگینہ‘ کی ضرورت پیش آئی ہے۔

اس میں مٹی سے تھالی نما ساخت بنائی جاتی ہے اور اس کے اندر انگور یا کوئی دوسرا پھل جو اس میں آسانی سے آ سکے، رکھ کر اوپر ڈھکنا رکھ کر لیپ کر دیا جاتا ہے، اس کے بعد ’ کنگینہ ‘ کو خشک کر لیا جاتا ہے۔

سوکھنے کے بعد اسے ٹھنڈی، خشک اور تاریک جگہ پر رکھا جاتا ہے، کنگینہ کو آپ پھولی ہوئی کچوری، یا اڑن طشتری سے بھی مشابہت دے سکتے ہیں۔

یوں مسلسل چھ ماہ تک انگور یا کوئی اور پھل تازہ رہتے ہیں، اور انہیں موسم کے بعد زیادہ قیمت پھر بھی بیچا جاتا ہے۔

پھل رکھنے کی لیے گھاس پھوس کی تھالی بنائی جاتے اور اس کے بعد مٹی کا لیپ کر دیا جاتا ہے، اس طرح کنگینہ کو مکمل طور پر بند کر دیا جاتا ہے اور ہوا اندر نہ جانے کی وجہ سے آکسیڈیشن کا عمل نہیں ہوتا اور نہ ہی پھل کو کوئی نقصان پہنچتا ہے ساتھ ہی پھلوں کا ذائقہ بھی بہت حد تک بر قرار رہتا ہے۔

خیال رہے کہ مٹی کے اس فریج میں ایک کلو گرام پھل رکھنے کی گنجائش ہوتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More