دونوں بچپن سے ساتھ تھے لیکن ۔۔۔ اداکار ورون دھون کی بیوی کون ہیں اور کیا کرتی ہیں؟ جانیں

ہماری ویب  |  Jan 25, 2021

کم از کم دو سال کی چہ مگوئیوں کے بعد نامور بھارتی ایکشن ہیرو ورون دھون بالآخر 24 جنوری کو 30 سالہ فیشن ڈیزائنر نتاشا دلال سے شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

دونوں مشہور شخصیات کی شادی بھارتی ریاست مہارا شٹر کے دارالحکومت ممبئی کے ساحلی علاقے علی باغ کے پرتعیش ریزورٹ میں منعقد ہوئی، جہاں مہمانوں کی مختصر تعداد موجود تھی۔

ورون دھون اور نتاشا دلال سمیت ان کے والدین نے بھی شادی کے حوالے سے اس وقت تک کوئی بیان نہیں دیا تھا جب تک ان کی شادی نہ ہوگئی۔

شادی ہوجانے کے چند گھنٹے بعد ورون دھون نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے تصدیق کی کہ بلآخر اب شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

مشہور فلم اسٹوڈنٹ آف دی ائیر سے مقبولیت کی بلندیوں کو پہنچنے والے اداکار ورون دھون کی اہلیہ نتاشا دلال سے متعلق چند انکشافات سامنے آئیں ہیں جنہیں جان کر صارفین بھی حیرت زدہ ہوجائیں گے۔

بھارتی ویب سائٹ انڈیا ٹوڈے کے مطابق ورون دھون اور نتاشا دلال چھٹی جماعت میں ایک ساتھ پڑھتے تھے، دونوں کی دوستی بھی بہت گہری تھی۔ بعد ازاں وہ دونوں الگ ہوگئے اور نتاشا دلال اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے امریکا منتقل ہوگئیں، جہاں انہوں نے فیشن ڈیزائننگ میں تعلیم حاصل کی۔ نتاشا دلال بھارتی شہر ممبئی میں پیدا ہوئیں۔

نتاشا دلال کے والد راجیش دلال صنعت کار ہیں جب کہ والدہ گوری دلال ہاؤس وائف ہیں، تاہم اس باوجود انہیں بھی کاروبار سے دلچسپی ہے۔

نیویارک سے فیشن کی اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے بعد وہ 2013 میں بھارت واپس آئیں تو انہوں نے اپنا فیشن برانڈ متعارف کرایا۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق نتاشا دلال کی جانب سے فیشن برانڈ متعارف کرائے جانے کے بعد ایک پارٹی کے دوران ورون دھون اور نتاشا دلال کی دوبارہ ملاقات ہوئی اور ان کے مابین دوبارہ بات چیت کا آغاز ہوا اور پھر وقت آیا کہ دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

ویب سائٹ کے مطابق نتاشا دلال نے کم از کم تین بار ورون دھون سے تعلقات بڑھانے سے انکار کیا تھا۔

ورون دھون نے ایک پروگرام میں اعتراف کیا تھا کہ محبت پروان چڑھنے سے قبل نتاشا دلال تین بار انہیں مسترد کر چکی تھیں، تاہم بولی وڈ میں 2011 میں اسٹوڈنٹ آف دی ایئر سے اداکاری کا کیریئر شروع کرنے کے بعد نتاشا دلال نے اداکار سے تعلقات بڑھانے پر آمادگی ظاہر کی۔

بالی ووڈ میں اداکاری کے آغاز کے بعد ہی نتاشا دلال نے ورون دھون سے تعلقات استوار کیے اور بعد ازاں وہ ان سے شادی پر رضامند ہوئیں اور ابتدائی طور پر 2018 میں خبریں سامنے آئیں کہ وہ جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، تاہم ایسا نہ ہوسکا تھا۔

دونوں شخصیات کی شادی کی خبریں سال 2018 اور 2019 میں بھی خبروں اور سوشل میڈیا پر زیر گردش رہی تھیں۔ تاہم گزشتہ ہفتہ 24 جنوری کو اچانک خبر آئی کہ ورون دھون اور نتاشا دلال شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More