کسی نے لوگوں کی دل کھول کر مدد کی تو کسی نے کیا نئی زندگی کا آغاز۔۔۔ گزشتہ ہفتہ کی 6 وائرل تصاویر جن کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہوئے

ہماری ویب  |  Jan 25, 2021

گزشتہ ہفتہ نئے سال کا تیسرا ہفتہ تھا جو کسی کے لیے یادگار تو کسی کے لیے برا ثابت ہوا۔ ہماری ویب ہر ہفتہ کے آغاز پر اپنے پڑھنے والوں کے لیے گزشتہ ہفتہ کی کچھ یادگار تصاویر لاتی ہے جن کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہوئے ہوتے ہیں۔

آج بھی ہم آپ کے لیے کچھ ایسی ہی تصاویر لائے ہیں، جو سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹس پر خوب وائرل ہوئیں۔

1) لوگوں کی مدد کے لیے حاضر ڈاکٹر

یمن کے ڈاکٹر یحیٰی الحاج نے اپنی گاڑی کے پیچھے یمنی زبان میں ایک جملا تحریر کیا جس کا اردو میں مطلب ہے کہ اگر کسی کو فوری علاج کی ضرورت ہے، یا معائنہ کروانا ہے، اگر کسی قسم کی طبعیت خراب ہو رہی ہو تو مجھ سے رابطہ کریں، میری گاڑی روک لیں، میں مفت میں آپ لوگوں کا علاج کروں گا۔ مجھے اچھا لگے گا لوگوں کی مدد کرنا، میں ایک ڈاکٹر ہوں، مجھے لوگوں کے کام آنا اچھا لگتا ہے، میں کوشش کرتا ہوں کہ مجھ سے ہر کسی کو شفاء ملے، جو غریب ہے وہ بھی میرے لئے عزیز ہے اور جو صاحبِ حیثیت ہے وہ بھی میرے لئے بھائیوں جیسا ہے۔ ڈاکٹر یحیٰی نے دورانِ کورونا یمن کے لوگوں کا مفت میں علاج کیا اور لوگوں کو دوائیں بھی اپنی جیب سے دلوائیں۔ ان کی یہ تصویر گزشتہ ہفتہ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔

2) ثانیہ مرزا

ثانیہ مرزا کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر اس وقت وائرل ہوئی جب انہوں نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے اپنے مشکل دنوں کی کہانی بیان کی۔ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کووڈ 19 وبا کا شکار ہونے کے بعد قرنطینہ میں جانے اور گھر والوں سے الگ رہنے کے حوالے سے اپنی دردناک داستان مداحوں سے شئیر کی۔

3) کیفے کے مینجر کا مذاق اڑاتی عظمیٰ اور دیا

اسلام آباد کے ریستوران کینولی کی مالکن عظمیٰ اور اس کی سہیلی دیا کی یہ تصاویر ویڈیو میں سے لی گئی ہیں۔ ان کی ویڈیو اس وقت وائرل ہوئی جب انہوں نے انگریزی نہ آنے پر اپنے کیفے کے مینجر کا مذاق اڑایا۔ ان کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا کے ہر صارف نے ان پر تنقید کی اور ان کا خوب مذاق بنایا۔

4) انوشکا اور ویرات کی تصویر

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی حال ہی میں ماں باپ بنے ہیں۔ دونوں کی یہ تصویر گزشتہ ہفتہ اس وقت وائرل ہوئی جب انوشکا اپنے چیک اپ کے لیے ڈاکٹر کے کلینک آئیں۔ بچی کی پیدائش کے بعد یہ ان کی پہلی تصویر تھی۔

5) ورون دھون

ورون دھون نے نئی زندگی کا آغاز ہفتہ کے آخری روز کافی دھوم دھام سے کیا۔ ورون اور نتاشہ دلال کی یہ تصویر مداحوں کو خوب پسند آئی۔ دونوں اپنی شادی پر بے انتہا خوش اور دلکش نظر آ رہے تھے۔

6) شفقت محمود اور اداکارہ تارا کی تصویر

پاکستان کے وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود اداکارہ تارا کے والد ہیں۔ ان کی یہ تصویر گزشتہ روز وائرل ہوئی جس نے پورے سوشل میڈیا کو ہلا کر رکھ دیا۔ یہ بات کسی کے علم میں نہ تھی کہ تارا شفقت محمود کی صاحبزادی ہیں۔

٭ آپ کو اِن میں سے کون سی تصویر سب سے زیادہ پسند آئی؟ اپنی قیمتی رائے سے ہمیں ضرور آگاہ کریں۔ ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More