کل جب میں اپنے ابو سے ملنے قبرستان گئی تو میں نے دیکھ کر رونا شروع کر دیا کیونکہ، جانیں ان خاتون کے ساتھ کیا ہوا

ہماری ویب  |  Jan 25, 2021

بعض اوقات ایسی ایسی کہانیاں ہمارے سامنے آتی ہیں جنہیں پڑھ کر یا سن کر ہمیں اپنی آنکھوں اور کانوں پر یقین نہیں آرہا ہوتا۔ ایسا ہی کچھ چند روز قبل سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ ہوا جب انہوں نے فیسبک پر وائرل ہوئی ایک پوسٹ پڑھی۔

'امینہ محسن' نامی صارف نے ایک کیک کی تصاویر شئیر کیں جنہیں کیڑے مکوڑوں اور پرندوں نے کھایا ہوا تھا، تصاویر کے کیپشن نے کئی لوگوں کی آنکھیں نم کر دیں۔

امینہ نے لکھا کہ ''کل جب میں اپنے ابو سے ملنے قبرستان گئی تو میں نے دیکھ کر رونا شروع کر دیا کیونکہ وہاں مجھے دو میاں بیوی کی کبھی ختم نہ ہونے والی محبت کی نشانی نظر آئی''۔

امینہ نے مزید لکھا کہ ''ایک شخص اپنی بیوی کی قبر پر کیک چھوڑ کر چلا گیا تھا کیونکہ اس روز ان دونوں میاں بیوی کی شادی کی سالگرہ تھی۔ اس کی بیوی کا نام 'عنایہ' تھا''۔

Yesterday I went to meet Abbu at graveyard and started crying after seeing this "Symbol of Unending Love" between a...

Posted by Amina Mohsin on Saturday, January 23, 2021

انہوں نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ''یہ کیک کیڑے اور پرندے کھا رہے تھے''۔

امینہ نے صارفین سے دعا کرنے کا بھی کہا، انہوں نے لکھا کہ ''برائے مہربانی انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، کہ اللہ عنایہ کے شوہر کو صبرِ جمیل عطا کرے''۔

یوں تو ہماری نظروں سے روز ہی کچھ ایسے قصے گزرتے ہیں تو ہمارے ذہنوں کے ساتھ دلوں پر بھی نقش ہو جاتے ہیں، یہ قصہ بھی ان ہی میں سے ایک ہے۔

٭ ہماری ویب دعا گو ہے کہ عنایہ کے شوہر کو اللہ پاک جلد از جلد صبر دے اور عنایہ کی مغفرت فرمائے۔ آمین! اپنی رائے سے ہمیں ضرور آگاہ کریں، ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More