نئے سال کے آغاز پر واٹس ایپ نے کیا تبدیلی کی؟ لوگوں کے لیے خوش خبری

ہماری ویب  |  Jan 25, 2021

واٹس ایپ گزشتہ سال کے آخری ماہ سے ہی تنقید کی زد میں تھا کیونکہ کمپنی نے پرائیویسی پالیسی کے حوالے سے کچھ تبدیلی کی تھی کس کے مطابق صارفین کا ڈیٹا تھرڈ پارٹی بھی استعمال کر سکتی تھی۔

واٹس ایپ کی اس تبدیلی کے بعد ایپ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد واٹس ایپ نے وضاحتی بیان جاری کیا اور تمام تر خبروں کو افواہ قرار دے دیا۔

تاہم حال ہی میں واٹس ایپ صارفین کے لیے نئے سال کا تحفہ لایا ہے، صارفین کے لیے خوشی کی خبر یہ ہے کہ ایپ کا بیٹا ورژن استعمال کرنے والے صارفین کو آڈیو اور ویڈیو کال فیچر دستیاب ہو گیا ہے۔

واٹس ایپ کی ہر اپ ڈیٹ پر نظر رکھنے والی ویب بیٹا انفو کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹ کے مطابق واٹس ایپ نے بیٹا ورژن میں مزید صارفین کے لیے ڈیسک ٹاپ پر کال کا فیچر متعارف کروا دیا ہے۔

فی الحال اس فیچر سے بیٹا ورژن صارفین ہی فائدہ اٹھا سکتے ہیں تاہم کہا جا رہا ہے کہ یہ فیچر تمام صارفین کے لیے بھی جلد دستیاب کر دیا جائے گا۔

مذکورہ فیچر کے ذریعے صارفین اسمارٹ فون کی طرح آن لائن بھی کال ریسیو کر سکیں گے تاہم واٹس ایپ کا یہ نیا فیچر ابتدا میں محدود پیمانے پر لانچ کیا جائے گا اور کال بٹنوں میں بھی بیٹا لیبل موجود ہوں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More