شادی کے بعد بڑھنے والے وزن پر کس طرح قابو پایا جائے؟ جانیں 3 اہم مشورے

ہماری ویب  |  Jan 25, 2021

آپ نے اکثر یہ بات نوٹ کی ہو گی کے کچھ افراد کا وزن شادی کے بعد بڑھنے لگتا ہے اور یہ صرف خواتین نہیں بلکہ مرد حضرات کے ساتھ بھی ہوتا ہے۔

ایک تحقیق کے مطابق خوش باش جوڑوں کا جسمانی وزن تیزی سے بڑھتا ہے، تاہم زیادہ جسمانی وزن کا مطلب دیگر امراض کا خطرہ بھی ہوتا ہے۔ دراصل شادی کے بعد لوگوں کی توجہ اپنی ظاہری شخصیت پر زیادہ نہیں رہتی۔

شادی شدہ خواتین کا جسمانی وزن شادی کے شروع کے 5 سالوں میں 5 کلو گرام سے زیادہ بڑھ جاتا ہے۔ اور صرف خواتین کا ہی نہیں بلکہ شادی شدہ مردوں کا بھی وزن بڑھتا ہے اور 2 سال کے اندر ہی جسمانی وزن میں 5 کلو یا اس سے زیادہ اضافہ ممکن ہے جو کہ خوشی کے باعث ہوتا ہے۔

تاہم اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ شادی کے بعد اس وزن پر کیسے قابو پایا جائے؟

1) ورزش لازمی کریں

کوشش کریں کہ ورزش کو ہرگز ترک نہ کریں۔ اب ایسا بھی نہیں کہ زیادہ سخت ورزش کی جائے، رات کو کھانے کے بعد چہل قدمی کرنے کی عادت بنالیں، ہوسکے تو جاگنگ کی عادت بھی اپنائیں، بے شک جاگنگ گھر میں ہی کر لیں۔ یاد رکھیں کہ کسی بھی قسم کی ورزش زیادہ تر بیماریوں سے بچانے میں مدد دیتی ہے۔

2) صحت بخش غذاؤں کا انتخاب کریں

تلی ہوئی اشیاء کھانے کے بجائے پھلوں اور سبزیوں کو اپنی غذا کا حصہ بنائیں۔ یاد رکھیں کہ بہترین غذا آپ کے جسمانی وزن کو کنٹرول رکھنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔

3) باہر کے کھانے کم سے کم کھائیں

گھر سے باہر زیادہ کھانے کی عادت جسمانی وزن میں اضافے کے عمل کو تیز کرتی ہے، کیونکہ عام طور پر ہوٹلوں میں غذا میں چکنائی اور نمک کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، جس سے جسمانی وزن بڑھتا ہے، اسی لیے کوشش کریں کہ گھر کا کھانا ہی کھائیں۔

٭ آپ کا اس حوالے سے کیا خیال ہے؟ اپنی قیمتی رائے کا اظہار ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ سیکشن میں لازمی کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More