حکومت کی عوام پر پٹرولیم مصنوعات کا ایک اور اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری

روزنامہ اوصاف  |  Jan 26, 2021

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت کی عوام پر پٹرولیم مصنوعات کا ایک اور اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی عوام پر پٹرولیم مصنوعات کا ایک اور اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی گئی ۔ پٹرول اور ڈیزل پر او ایم سی اور ڈیلر مارجن بڑھانے کی سمری تیار کرلی گئی ہے ۔ سمری میں پٹرول پر ایم او ایم سی مارجن 45 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دے دی ۔سمری میںپٹرول پر ڈیلرز مارجن میں 58 پیسے اضافے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر او ایم سی مارجن میں 45 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز پیش کردی ہے ۔ دستاویزات کے مطابق پٹرول پر او ایم سی مارجن 2 روپے 81 پیسے 3 روپے 26 پیسے کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے جبکہ پٹرول پر ڈیلر مارجن 3 روپے 70 پیسے 4 روپے 28 پیسے فی لیٹر کرنے کی بھی تجویز دے دی ہے 
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More