پاکستانی ٹاپ آرڈر جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ناکام

روزنامہ اوصاف  |  Jan 26, 2021

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی بلے بازوں نے بالروں کی ساری محنت پر پانی پھیر دیا۔ مہمان ٹیم کو 220رنز پر آئوٹ کرنے کے بعدپاکستانی ٹیم کے چار بلے باز صرف 33کے مجموعے پر آئوٹ ہو کر پویلین لوٹ چکے ہیں۔پاکستان کی جانب سے یاسر شاہنے تین،جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور ڈیبیو کرنے والے نعمان علی نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ عمران بٹ نے بھی پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کیا اور سلپ میں ایک انتہائی شاندار کیچ پکڑا۔ پاکستانی ٹیم بیٹنگ کے دوران مکمل دبائو میںدکھائی دی اور بابراعظم سمیت چار مستند بلے باز آئوٹ ہو چکے ہیں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More