ملائیشیا میں ضبط پی آئی اےکاطیارہ قومی ائيرلائن کےحوالے

سماء نیوز  |  Jan 27, 2021

فوٹو: اے ایف پی

ملائیشیا میں ضبط کیا گیا پی آئی اےکا طیارہ قومی ائيرلائن کےحوالے کردیا گیا۔ فريقين کی باہمی رضا مندی سے ملائیشين عدالت سے کيس بھی خارج ہوگيا۔

قومی ائيرلائن اورلیزنگ کمپنی کے ساتھ معاملات طے پانے کے بعد ضبط شدہ بوئنگ 777 طيارہ پاکستان کے حوالے کرديا گيا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق طیارے کی واپسی آئندہ 2 روز میں متوقع ہے۔پی آئی اےکےطیارے کو مسافر پرواز کےطورپر آپریٹ کرکے واپس لایا جائے گا۔

واضح رہے کہ 2 ہفتے پہلے لیز کی رقم کے تنازعے پر لیزنگ کمپنی نے کوالالمپور کے ایئر پورٹ پر پی آئی اے کے طیارے کو ضبط کرلیا تھا۔

پندرہ جنوری 2021 کو ترجمان پی آئی اے نے بتایا تھا کہ ملائيشيا ایئرپورٹ حکام نے مقامی عدالت کے حکم پر پاکستانی طيارے کو روکا تھا۔ پی آئی اے کے طیارے میں 167 مسافر سوار تھے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ليز کے معاملے پر ايک پارٹی نے پی آئی اے کيخلاف ملائيشيا ميں کيس دائر کيا ہوا ہے۔

ترجمان پی آئی اے نے مزید بتایا کہ دوسرے ملک ميں يہی مقدمہ زير سماعت ہے، 14 ملين ڈالرز ليز کی رقم ادا نہ کرنے پر نجی کمپنی اور پی آئی اے ميں تنازع چل رہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More