لاوارث بچوں سے بھیک منگوانے والے مافیا کےخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

سماء نیوز  |  Jan 27, 2021

سندھ ہائی کورٹ نےلاوارث بچوں سے بھیک منگوانے والے مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔ جسٹس محمدعلی مظہر نےریمارکس دیئےکہ ایسےبھکاریوں کوپکڑنےکا کیا فائدہ جن کے پاس ضمانت کے پیسے بھی نہیں ہوتے۔

بدھ کو سندھ ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت کے موقع پرپولیس نےاپنی رپورٹ میں بتایا کہ سائوتھ زون میں 25،سٹی زون میں 29،کیماڑی زون میں 8 مقدمات درج ہوئے۔مختلف مقامات میں مطلوب 32 بھکاریوں کو پکڑا گیا۔

عدالت نےریمارکس دیئےکہ ساری قابل ضمانت دفعات میں بھکاریوں کو پکڑنے کا کیا فائدہ ہے،مافیا کے خلاف کارروائی ضروری ہے اورایسے لوگوں کو سزائیں ملنی چاہیے تاکہ دوسروں کوعبرت ہو۔

جسٹس امجد سہتو نے کہا کہ آج کیس لگا ہوا تھا تو پولیس افسران کل کارروائی کرکے آگئے،کیس لگتا ہے تو دکھاوے کیلئے کارروائی کرلی جاتی ہے۔

عدالت نےایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل سےمافیا کے خلاف کارروائی کی رپورٹ طلب کرلی اورحکم دیا کہ لاوارث بچوں کی دیکھ بھال کیلئےدرخواست گزار بھی تجاویز دیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More