محمد رضوان یا پھر سپر مین ۔۔۔ وکٹ کیپر محمد رضوان نے سال 2021 کا پہلا بہترین کیچ کس انداز میں پکڑا؟ ویڈیو دیکھیں

ہماری ویب  |  Jan 28, 2021

کراچی: نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقا کے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز محمد رضوان نے عمدہ کیچ پکڑ کر سب کو حیران کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان پاکستان اور جنوبی افریقا کے مابین کراچی میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقا کی دوسری اننگز میں ناقابلِ یقین کیچ پکڑ کر سب کی داد وصول کررہے ہیں۔

محمد رضوان نے یاسر شاہ کی گیند پر ڈین ایلگر کا کیچ کچھ اس انداز سے پکڑا جس سے کمنٹیٹرز بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

سوشل میڈیا پر بھی قومی وکٹ کیپر کے زبردست کیچ پکڑنے پر صارفین انہیں سپر مین سے تشبیہ دے رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ایک ہی دل تو ہے رضوان کتنی بار جیتو گے؟

خیال رہے کہ محمد رضوان قومی کرکٹ ٹیم کے موجودہ بہترین فیلڈر ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More