روی بوپارہ پی ایس ایل میں پشاور زلمی کی جانب سے اچھی کارکردگی کے لیے پر امید

ہماری ویب  |  Feb 19, 2021

انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے پشاور زلمی کے آل راؤنڈر روی بوپارہ کا کہنا ہے کہ وہ پی ایس ایل 6 میں زلمی کی جانب سے اچھی کارکردگی دکھانے کو تیار ہیں۔

روی بوپارہ نے کہا کہ پشاور زلمی پاکستان سپر لیگ میں ہمیشہ ایک مشکل ترین حریف ثابت ہوتی رہی ہے اور اس بار ان کی جانب سے کھیلنا پرجوش ہوگا۔

انگلش آل راونڈر کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس ایل 6 کے لیے پشاور زلمی کی ٹیم بہت متوازن ہے کپتان وہاب ریاض، شعیب ملک، کامران اکمل اور اور دیگر کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی کا اچھا تجربہ رکھتے ہیں۔ عالمی ٹی ٹونٹی کھیلنے والے پاکستانی اور غیر ملکی کھلاڑیوں سے ملاقات کرکے بھی اچھا لگ رہا ہے۔

روی بوپارہ نے کہا کہ دو سے تین دن کا کورانٹین آسان نہیں ہوتا لیکن اب پوری توجہ روزہ ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی دکھانے پر مرکوز ہے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More