وسیم خان کا آئندہ سال پی ایس ایل کے پریکٹس میچز گوادر میں کروانے کا اعلان

بول نیوز  |  Feb 19, 2021

پی سی بی  کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے  آئندہ سال پی ایس ایل کے پریکٹس میچز گوادر میں کروانے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گوادر میں نمائشی میچ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے پی سی بی  کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان  نے    گوادر کرکٹ اسٹیڈیم کے حوالے سے بڑے اعلانات کردیے۔

پی سی بی چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ آئندہ سال پاکستان سپر لیگ کے آغاز سے قبل گوادر میں پریکٹس میچز کھیلے جائیں گے۔

وسیم خان نے مزید کہا کہ  رواں برس پاکستان سپر لیگ کے بعد 2 پی ایس ایل ٹیمیں یہاں فرینڈلی میچ کھیلیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی سی بی گوادر کرکٹ اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن  کے لیے بھرپور تعاون  کرے گا۔ پچز کی تیاری اور دیگر ٹیکنکل مدد  کے لیے گوادر انتظامیہ کی مدد  کریں گے۔

پی سی بی چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ  ڈائریکٹر نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر ندیم خان کو گوادر کا دورہ کرنے کا کہا ہے۔

وسیم خان نے کہا کہ گوادر اسٹیڈیم میں بلوچستان ڈومیسٹک ٹیم اپنے قائد اعظم ٹرافی میچز کھیلے گی۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More