نادیہ جمیل کا اپنے والد کے لیے محبت بھرا پیغام

بول نیوز  |  Feb 19, 2021

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل نے اپنے والد کے لیے محبت بھرا پیغام پوسٹ کر دیا۔

نادیہ جمیل نے اپنے والد کی سالگرہ کے موقع پر اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر والد کے ہمراہ اپنی کچھ یادگار تصویریں شیئر کی ہیں جن میں اُن کے بچپن کی تصاویر بھی شامل ہیں۔

متعلقہ خبرنادیہ جمیل دوبارہ ٹی وی اسکرین پر جلوہ گر ہونے کے لیے تیار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اور باہمت اداکارہ دوبارہ ٹی وی اسکرین...

ہالی ووڈ اداکارہ ملی بوبی براؤن کا اپنا بیوٹی برانڈ لانچ

ہالی ووڈ اداکارہ ملی بوبی براؤن جین زیڈ کیلئے اپنا بیوٹی برانڈ...

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nadia Jamil (@njlahori)

نادیہ جمیل نے لکھا کہ ’میرے خوبصورت ابّو کو سالگرہ مبارک ہو جن سے میں نے سورج، چاند، ستاروں سے محبت کرنا سیکھا۔‘

اداکارہ نے بتایا کہ والد نے کبھی اُنہیں پیسے کی دولت کے پیچھے بھاگنا نہیں سکھایا بلکہ ہمیشہ شدت سے محسوس کرنے والی دولت سے لطف اندوز ہونا سکھایا ہے۔

نادیہ جمیل نے کہا کہ ’میرے ابّو نے مجھے ہمیشہ سکھایا کہ حالات جیسے بھی ہوں صبر کا دامن نہیں چھوڑنا ہے۔‘

اداکارہ نے یہ بھی لکھا کہ ’میری دُعا ہے کہ آپ میری والدہ کے ساتھ کئی خوشگوار سال گُزاریں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’ہم ایک ساتھ مل کر گلوکاری کریں گے، چائے اور کیک رسک کھاتے ہوئے رومی اور ابن عربی کے حوالے سے گفتگو کریں گے۔‘

اداکارہ  نے پوسٹ کے اختتام میں لکھا کہ ’جلیل جمیل، میں آپ سے بہت محبت کرتی ہوں، آپ ایک حیرت انیگز انسان ہیں۔‘

واضح رہےکہ نادیہ جمیل نے گزشتہ سال 3 اپریل کو ایک ٹوئٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کا اِس بات سے آگاہ کیا تھا کہ اُن کو بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے، تاہم نادیہ جمیل نے بین الاقوامی سطح پر اس مرض کا علاج کروایا جس کے بعد وہ بریسٹ کینسر کو شکست دینے میں کامیاب ہوئیں۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More