وزیر داخلہ کی زائیرین کے لئے حالیہ سہولیات کو مزید بہتر کرنے کی ہدایت

بول نیوز  |  Feb 20, 2021

وزیر داخلہ شیخ رشید کی جانب سے پاکستان، ایران بارڈر فینسگ کا جائزہ. زائرین کیمپ کا معائنہ کرتے ہوئے زائیرین کے لئے حالیہ سہولیات کو مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد تربت سے بذریعہ ہیلی کاپٹر  تفتان بارڈر پہنچے جہاں پر انہوں نے تفتان بارڈر پر پاکستان ایران کے درمیان تجارتی سامان کی ترسیل سے متعلق سہولیات کا جائزہ لیا ہے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید کو انتظامیہ کی جانب سے زائرین کی پاکستان اور ایران کے درمیان آمدورفت سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور ایران کے سرحدی بارڈر پر باڑ لگانے کا کام 40 فیصد مکمل ہوچکا ہے جبکہ 928 کلومیٹر بارڈر پر باڑ کا کام اسی سال دسمبر تک مکمل ہوجائیگا۔

شیخ رشید کو بتایا گیا ہے کہ پاک ایران اور افغانستان بارڈر مینیجمنٹ کو جدید ترین بنانے کے ساتھ ملکی تجارت کے فروغ اور لوگوں کی آمدورفت کو مزید آسان بنائیں گے۔

وزیر داخلہ کو بتایا گیا کہ پاکستان کی داخلی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل استعمال کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ آئی جی ایف سی بلوچستان ساؤتھ میجر جنرل آئمان بلال صفدر وزیر داخلہ کے ہمراہ ہیں۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More