پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کا آغاز آج کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں رنگا رنگ تقریب سے ہوگا۔سیریز کے ٹائٹل کے لئے کراچی کنگز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاور زلمی، لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز سمیت چھ ٹیمیں ٹرافی کے لئے مقابلہ کریں گی۔تاہم ایونٹ کا افتتاحی میچ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین کھیلا جائے گا۔ان ٹیموں میں کل 34 میچ کھیلے جائیں گے جس میں سے 20 میچ کراچی میں جبکہ 14 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔پی ایس ایل 6 کا فائنل اگلے ماہ کی 22 تاریخ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔انتظامیہ کی جانب سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے لیے میچز کی ٹائمنگ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ جاری کر دہ ٹائمنگ کے مطابق ہفتے سے جمعرات تک ڈے میچز کا آغاز دوپہر 2 بجے ہوگا جبکہ ہفتے سے جمعرات تک نائٹ میچز رات 7 بجے شروع ہوں گے۔جمعے کو ہونے والے ڈبل ہیڈر کا پہلا میچ سہ پہر 3 بجے شروع ہوگا۔ہر جمعہ، ہفتہ، اتوار کو دوسرا میچ رات 8 بجے شروع ہوگا۔ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ ٹیموں کی ٹریننگ پیر سے شروع ہوگی۔پی سی بی نے سپر لیگ کیلئے سپورٹس جرنلسٹ کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کروانے کا فیصلہ کیا ہے، ٹیسٹ کے نتائج منفی آنے کی صورت میں ہی میڈیا کو ایکریڈیشن پاس جاری کیا جائے گا۔ -->