سعودی عرب، فارمولا - ای کار ریس 26 فروری کو ہو گی

روزنامہ اوصاف  |  Feb 23, 2021

ریاض (روزنامہ اوصاف اخبارتازہ ترین ۔ 23 فروری2021ء) سعودی عرب کے علاقے الدرعیہ میں 26 اور 27 فروری کو مسلسل تیسرے سال فارمولاای کار ریس کا انعقادہوگا۔ریس کے مقابلے شام کے اوقات میں ہوں گے۔ اس مقصد کے لیے مذکورہ بین الاقوامی ریس کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹریک کو ایل ای ڈی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے روشن کیا جائے گا۔ ریس کا انتظام سعودی وزارت کھیل نے کیا ہے۔وزارت کو سعودی آٹو موبائل اینڈ موٹر سائیکل فیڈریشن کا تعاون حاصل ہے۔ریس میں 12 ٹیموں کے 24 ڈرائیورز شرکت کریں گے۔ ان میں الیکٹرک ریسنگ کارز تیار کرنے والی کمپنیوں کی نمائندگی کرنے والے متعدد نمایاں کھلاڑی شامل ہیں۔سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق سعودی فرماں رواں شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے دور میں مملکت میں کھیلوں کے سیکٹر کے حوالے سے خصوصی توجہ اور سپورٹ دیکھی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی بھی براہ راست سرپرستی حاصل ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More