ماضی میں متعدد خواتین نے جنسی ہراساں کیا، اظفر رحمان

سماء نیوز  |  Feb 23, 2021

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اظفر رحمان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں متعدد خواتین نے جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا ہے۔

فلم چھلاوہ میں اداکاری کے جوہر دکھا کر داد سمیٹنے والے اظفر رحمان نے ویب شو بائی دی وے میں می ٹو کے بارے میں خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں مکمل طور پر می ٹو کی حمایت کرتا ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ ماضی میں مجھے متعدد ساتھی خواتین نے جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا تاہم میں ان کے نام نہیں لینا چاہتا۔

انہوں نے کہاکہ ہمیشہ خواتین ہی درست نہیں ہوتیں، کبھی بھی کسی کو بھی ہراساں کیا جا سکتا ہے جو کہ نہیں کرنا چاہیے۔

اظفر رحمان نے می ٹو مہم کے حوالے سے کہا کہ اگر دو افراد کوئی بھی کام باہمی رضامندی سے کرتے ہیں یا پھر کچھ لو اور کچھ دو کی بنیاد پر کرتے ہیں تو ٹھیک ہے ورنہ کسی کو کسی سے زبردستی کرنے کی اجازت نہیں اور ایسے عمل کی کبھی حمایت بھی نہیں کی جا سکتی۔

اظفر رحمٰن نے بتایا کہ اگر انہیں کبھی فلم بنانے کا موقع ملا تو وہ فواد خان اور مہوش حیات کو ایک ساتھ کاسٹ کریں گے۔

انہوں نے مہوش حیات کو سب سے خوبصورت اداکارہ اور فواد خان کو سب سے بہترین اداکار بھی قرار دیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More