غریب لوگوں کی مدد بھی کرتی ہیں اور ۔۔۔ مشہور کرکٹرز کی بیٹیاں کیا کام کرتی ہیں؟

ہماری ویب  |  Feb 25, 2021

کرکٹ کےکئی مایہ ناز سابق کھلاڑی ریٹائرمنٹ کے بعد اکثر کرکٹ کے شعبے میں رہ کر ہی اپنا وقت صرف کرتے ہیں، کوئی امپائرنگ کی ڈیوٹی شروع کردیتا ہے، تو کوئی ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالتا ہے تو کوئی کمینٹیٹر کے فرائض سر انجام دینے لگتا ہے۔

کرکٹ کی دنیا کے 2 ایسے کھلاڑی جن کے مداح آج بھی انہیں کھیلتا دیکھنے کی خواہش کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں وہ 2 نامور کھلاڑی شاہد آفریدی اور سچن ٹینڈولکر ہیں۔ ایک پاکستان کی شان ہے تو دوسرا بھارتی کرکٹ کا دل ہے۔

جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ مقبول کرکٹرز کے بچے بھی سوشل میڈیا پر متحرک دکھائی دیتے ہیں اور آئے روز اپنے والد کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کرتے رہتے ہیں۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ شاہد آفریدی اور سچن ٹنڈولکر کی بیٹی اس وقت کس کام میں مصروف عمل ہیں؟

آیئے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ ٹنڈولکر

سارہ ٹنڈولکر اپنے والد سے بہت محبت کرتی ہیں اس بات کا ثبوت سچن اور ان کی بیٹی سارہ کی وائرل تصاویر ہیں۔ سارہ ٹنڈولکر شعبے کے اعتبار سے ڈاکٹر ہیں اور انہوں نے اپنی تعلیم لندن یونیورسٹی سے حاصل کی ہے۔ 22 سالہ سارہ ٹنڈولکر سے متعلق قیاس آرئیاں جاری تھیں کہ وہ بالی ووڈ میں انٹری دینے کو تیار ہیں لیکن انہوں نے اس افواہوں کی خود تردید کردی تھی۔

ماسٹر بلاسٹر سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ کو کتابیں پڑھنے اور فلمیں دیکھنے کا بے حد شوق ہے۔ اس کے علاوہ وہ اپنی غریب عوام میں خیرات کی ادائیگی بھی کرتی ہیں۔

شاہد آفریدی کی بیٹیاں

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی اپنا فاؤنڈیشن چلانے میں مصروف رہتے ہیں ساتھ ہی ان کی دو بڑی بیٹیاں اقصیٰ آفریدی اور اسمارہ آفریدی ان کے ہمراہ فاؤنڈیشن کے کاموں میں ساتھ ساتھ دکھائی دیتی ہیں۔ شاہد آفریدی نے اپنی بیٹیوں کی بہت اچھی پرورش کی ہے جس کے نتیجے میں آج ان کی بیٹیاں ان کے سماجی کام میں آگے آگے نظر آرہی ہیں۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More