خاتون کو غلط خون لگانے پر اسپتال کو نوٹس جاری

سماء نیوز  |  Feb 25, 2021

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے خاتون کو غلط خون لگنے پر لاہور کے نجی اسپتال کو نوٹس جاری کردیا۔ خاتون کا بلڈ گروپ بی پازیٹو تھا جبکہ اسے اے بی پازیٹو لگادیا گیا جس سے خاتون کے دونوں گردے فيل ہوگئے۔

سماء ٹی وی کی جانب سے جب نجی اسپتال انتظامیہ سے رابطے کی کوشش کی گئی تو سی او او کے سیکریٹری ڈاکٹر ظفر اقبال شیخ نے کہا کہ سی ای او ابھی مصروف ہیں، کسی دن وقت لے کر آئیں۔ اسپتال نے واقعے سے متعلق کوئی بیان بھی جاری نہیں کیا۔

خاتون کے بھائی کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بہن کو ایچ پی لیول کم ہونے پر اسپتال لے کر گئے تھے، اے بی پازیٹو خون لگانے سے بہن کی حالت بہت خراب ہوئی، کراچی لے کر گئے، وہاں غلط خون لگنے کی تصدیق ہوگئی۔

انہوں نے بتایا کہ اسپتال انتظامیہ کو بتایا تھا کہ بہن کا بلڈ گروپ بی پازیٹو ہے، تاہم انہوں نے اے بی پازیٹو تشخیص کیا۔

اے بی پازیٹو یونیورسل ڈونر ہے، جس کا مطلب ہے کہ اس بلڈ گروپ کے لوگ ہر گروپ کا بلڈ لگوا سکتے ہیں تاہم جن لوگوں کا بلڈ گروپ بی پازیٹو ہوتا ہے انہیں صرف او نیگیٹو، او پازیٹو، بی نیگیٹو اور بی پازیٹو بلڈ گروپ ہی لگایا جاسکتا ہے۔

اگر کسی شخص کو غلط خون لگ جائے تو اس کی زندگی کو خطرہ ہوسکتا ہے، جسم میں موجود بلڈ سیل ٹوٹ پھوٹ کے شکار اور خون جمنے کے باعث اعضاء شدید متاثر ہوسکتے ہیں۔

متاثرہ خاتون کے اہل خانہ نے مزید بتایا کہ ایک اور لیبارٹری سے جب ٹیسٹ کرایا گیا تو وہاں بھی بلڈ گروپ بی بازیٹو ہی آیا۔

خاتون گزشتہ 4 ماہ سے ایس آئی یو ٹی میں زیر علاج ہے، ان کی طبعیت اب کافی بہتر ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More