بلوچستان عوامی پارٹی کی رہنماء سینیٹ الیکشن سے مستعفی

سماء نیوز  |  Mar 02, 2021

فائل فوٹو

بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کی رہنماء ستارہ ایاز سینیٹ الیکشن سے مستعفی ہوگئیں۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ستارہ ایاز نے کہا کہ زمینی حقائق کو دیکھتے ہوئے بطور سیاسی کارکن اور اپنے بھائیوں کے مفاد میں مستعفی ہو رہی ہوں، میں نہیں چاہتی کہ پارٹی کو فیصلوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اس موقع پر کہا کہ سیاسی جماعتیں اپنے معاملات کو دیکھتے ہوئے فیصلے کرتی ہیں، ہمیں ان افراد کو نمائندگی دینی چاہیے جو عوام کے مسائل کو حل کریں۔ مشکور ہیں کہ ستارہ ایاز نے پارٹی کی مجبوری کو دیکھتے ہوئے فیصلے کیے۔

سینیٹر ستارہ ایاز جنرل نشست پر بلوچستان عوامی پارٹی کی جانب سے امیدوار تھیں۔

واضح رہے کہ سینیٹ انتخابات کے لیے بلوچستان میں بلامقابلہ سینیٹرز منتخب کرنے کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More