سینیٹ الیکشن :وزیراعظم کاایسااعلان جس سے اپوزیشن ارکان پریشان ہوگئے

روزنامہ اوصاف  |  Mar 02, 2021

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں ’’سٹیٹس کو‘‘ اور مافیا کو شکست دینگے،سینیٹ الیکشن میں فتح حق و سچ کی ہو گی ،ملک کوفلاحی ریاست بنانا ہمارا مشن ہے ،سینیٹ میں صاف و شفاف لوگوں کو لاکرعوام کے حالات بہتربنائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے اراکین پارلیمنٹ کے اعزاز میں ظہرانے کااہتمام کیا گیا ۔ظہرانے پر ملاقات  کے دوران اراکین اسمبلی نے وزیراعظم کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور حکومتکے سینٹ میں امید وار عبدالحفیظ شیخ کو ووٹ دینے کی مکمل یقین دہانی کرائی ۔وزیراعظم نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف پورا مافیا کھڑا ہے جو ملک میں میرٹ اور شفافیت کا قتل عام کرنا چاہتا ہے جبکہ دوسری جانب انصاف کی تحریک ہے جو ملک میں بدعنوانی اور خریدو فروخت کلچر کا خاتمہ چاہتی ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ انتخابات سمیت ملک کے ہر شعبے میں میرٹ اورشفافیت کو یقینی بنائے جائے تاکہ سینیٹ میں آنیوالے عوام کے نمائندوں کے دامن صاف ہوں اور وہ عوام کی نمائندگی بہتر اور اچھے طریقے سے کرسکے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت ملک سے خریدوفروخت کا کلچر ختم کرنے اور ضمیر کا سودا کرنیوالوں کیخلاف ڈٹ کر کھڑی ہے ۔وزیراعظم نے کہاکہ سینیٹ ہماری آواز ہےاور ہم نظام میںبڑی تبدیلی لارہے ہیں ،حکومت اور اس کے اتحادیوں کے امید وار حفیظ شیخ ہیں اورسینیٹ انتخابات میں فتح ہماری ہوگی ۔اس بار سینٹ میں ہماری تعداد زیادہ ہوگی ۔وزیراعظم نے کہاکہ ہمارا مشن میں ملک کو فلاحی ریاست بنانا ہے، ہم لوٹ مار کا نظام ختم کرکے غریبوں کی زندگیاں آسان اور ان کے حالات بہتر بنانا چاہتے ہیں ،سینیٹ انتخابات میں بھی ہم مافیا اور اسٹیٹس کو کوتوڑکر ملک میں تبدیلی لائیں گے ۔‎
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More