خواتین کا عالمی دن: ویرات نے فیملی کی خوبصورت تصویر شیئر کرکے پیغام دیا

روزنامہ اوصاف  |  Mar 08, 2021

ممبئی (ویب ڈیسک ):خواتین کے عالمی دن کے موقع پر بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے اپنی اہلیہ انوشکا شرما اور بیٹی ومیکا کی نئی تصویر شیئر کرتے ہوئے خواتین کو خراج تحسین پیش کیا۔ ویرات کوہلی نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ کسی بچے کی پیدائش دیکھ کر انسان ناقابل یقین اور عجیب وغریب تجربہ کرسکتا ہے، اس کو دیکھ کر آپ عورت کی حقیقی طاقت کا اندازہ لگاسکتے ہیں اور جان سکتے ہیں کہ خدا نے اس کے اندر زندگی کیوں پیدا کی؟ یہی وجہ ہے کہ یہ ہم مردوں سے زیادہ طاقتور ہیں۔ خیال رہے کہ رواں برس کی شروعات میں ویرات کوہلی اور بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کے تقریباً ایک ماہ بعد انوشکا شرما نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی خوبصورت فیملی فوٹو شیئر کی تھی
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More