آرمی چیف سے ڈیرن سیمی، ہاشم آملہ اور جاوید آفریدی کی ملاقات

ہماری ویب  |  Mar 10, 2021

پاکستان سپر لیگ کے بعد پاکستان میں موجود پشاور زلمی کے کوچ ڈیرن سیمی اور مینٹور ہاشم آملہ نے چیئرمین جاوید آفریدی کے ہمراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

آرمی چیف نے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے لئے کردار پر کرکٹرز کو سراہا اورلیگ کی کامیابی اور ترقی پر کرکٹرز کو مبارکباد پیش کی۔

ملاقات کے دوران آرمی چیف نے جاوید آفریدی سے اس امید کا اظہار کیا کہ پی ایس ایل کے دوبارہ آغاز سے قوم میں خوشی کی لہر دوڑجائے گی۔

مہمانوں نے پاکستان کے مختلف حصوں کے اپنے دوروں کے بارے میں تجربات سے بھی آگاہ کیا،اور انہوں نے پاکستان کو ایک خوبصورت اور پرامن ملک قراردیا۔

پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی اور کرکٹرز نے ملاقات اور حوصلہ افزائی پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More