پاکستان اور بھارت آمنے سامنے،کیا بھارت پاکستان کو ویزے فراہم کرنے جا رہا ہے؟

ہماری ویب  |  Apr 02, 2021

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ بھارت نے رواں سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ٹیکس اور ویزوں کے معاملات آئندہ ماہ حل ہونے کی تصدیق کروا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کے ورچوئل اجلاس ختم ہونے کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ بھارتی کر کٹ بورڈ(بی سی سی آئی) سے بات چیت مثبت انداز میں ہوئی ہے۔اعلامیے کے مطابق اجلاس میں طے پایا گیا ہے کہ رواں سال بنگلہ دیش میں شیڈول ویمنز انڈر نائنٹین کرکٹ ورلڈکپ جنوری دو ہزار تئیس میں ہوگا۔اس کے علاوہ آئی سی سی کی تمام مستقل ممبرز کی ویمنز ٹیموں کو ٹیسٹ اور ون ڈے اسٹیٹس دینے کی بھی منظوری دی گئی۔

جبکہ برمنگھم دو ہزار بائیس میں کامن ویلیتھ گیمز میں خواتین ایونٹس کے میچز کو انٹر نیشنل میچز کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

اعلامیے میں مزید یہ کہا گیا کہ کورونا وائرس کے باعث میزبان ٹیموں کا لوکل امپائرز تعینات کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا گیا ہے۔تھوک سے گیند کو چمکانے پابندی برقرر رکھی گئی اور کوویڈ متبادل پلئیرز کی دستیابی کی اجازت کو بھی برقرار رکھا گیا ہے اور اب تمام فارمیٹس کی دونوں اننگزمیں اضافی ڈی آر ایس ری ویو دیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More