میرا کو پاگل خانے سے رِہا کر دیا گیا، 48 گھنٹوں میں امریکہ چھوڑ دینے کا حکم

ہماری ویب  |  Apr 08, 2021

میرا کو پاگل خانے سے رہا کر دیا گیا ہے جبکہ ساتھ ہی 48 گھنٹوں میں امریکہ چھوڑ دینے کا حکم بھی دے دیا گیا ہے۔

میرا کو مہلت دی گئی ہے کہ وہ 48 گھنٹے میں امریکہ چھوڑ کر پاکستان جائیں اور اپنا علاج کروائیں۔ تاہم کیپٹن نوید نے 50 ہزار ڈالر پاؤنڈ کی ضمانت دی ہے جس کے باعث میرا کو پاگل خانے سے رہا کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اداکارہ میرا کو پاگل خانے بھیج دیا گیا، والدہ کا تصدیقی پیغام جاری

یاد رہے گزشتہ روز امریکی ڈاکٹرز نے میرا کو چیک اپ کے بعد پاگل قرار دے دیا تھا جس کے بعد اداکارہ کو مینٹل اسپتال میں داخل کروا دیا گیا تھا۔

میرا گزشتہ برس امریکہ میں کورونا وائرس کے لاک ڈاؤن کی وجہ سے پھنس گئی تھیں اور انہوں نے وزیراعظم پاکستان سے اپنی واپسی کے لیے مدد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا، تاہم اس برس بھی اسیکنڈل کوئین میرا نئی مصیبت میں پھنس گئیں۔

اطلاعات کے مطابق میرا کا پاکستانی نڑاد امریکہ شہری سے لین دین کے معاملے پر تنازع چل رہا تھا۔ اسی پاکستانی نژاد امریکہ شہری نے میرا کو مینٹل اسپتال میں داخل کروا دیا۔

واضح رہے اداکارہ میرا کی والدہ شفقت زہرہ بخاری نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ میرا کو پاگل خانے میں داخل کرا دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 5 اپریل کو میری بیٹی نے فون کال کرکے مطلع کیا اسے پاگل خانے لے جایا جا رہا ہے، میرا نے بتایا کہ وہ چیختی چلاتی رہی کہ وہ پاگل نہیں ہے لیکن پھر بھی اسے لے جایا گیا۔

والدہ اداکارہ میرا نے وزیراعظم عمران خان سے درخواست کی ہے کہ میری بیٹی کو بازیاب کرایا جائے، میری بیٹی پاگل نہیں اس دنیا میں وہی میرا ایک سہارا ہے۔

٭ اِس حوالے سے اپنی قیمتی رائے کا اظہار ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کرنا نہ بھولیے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More