بہت افسردہ ہوں کہ لوگوں نے مذاق بنایا، اداکارہ میرا نے پاگل خانے والی خبروں کے واقعے سے متعلق وضاحت کر دی

ہماری ویب  |  Apr 11, 2021

پاکستانی فلم انڈسٹری کی مقبول اداکارہ میرا کو گزشتہ چند دنوں قبل امریکا کے مینٹل اسپتال میں داخل کر ا دیا گیا تھا جس کے بعد ان کے شوہر کیپٹن نوید نے 50 ہزار ڈالر کی گارنٹی کے عوض میرا کو اسپتال سے فارغ کرایا اور اب اس معاملے پر اداکارہ میرا کا بھی وضاحتی پیغام آچکا ہے۔

میرا نے کہا ہے کہ پیش ہونے والے واقعے پر وہ بہت افسردہ ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ان کی ذہنی حالت درست نہیں۔

ایک ویب سائٹ کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں میرا کا مینٹل اسپتال میں داخلے اور ذہنی حالت خراب ہونے کے حوالے سے خبروں پر وضاحت پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکا میں وہ اسپتال کورونا ویکسی نیشن کے لیے گئی تھیں تاہم ان کی مینٹل اسپتال میں داخل ہونے کی خبریں وائرل ہوگئیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ ذہنی حالت ایک سنگین مسئلہ ہے اور میں نہیں جانتی کہ لوگ ذہنی حالت سے متعلق کس طرح باتیں بنا لیتے ہیں اور پھر مذاق اڑاتے ہیں۔

میرا نے افسردہ ہونے کی وجہ سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ نئے پراجیکٹ نہ ملنے پر اگرچہ وہ افسردہ ہیں لیکن دماغی حالت ان کی بالکل درست ہے اور ان خبروں نے انہیں کافی افسردہ کیا۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر میرا کی والدہ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی کو کسی نے امریکا کے مینٹل اسپتال میں داخل کرادیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More