حرا مانی نے روزے کی حالت میں کیا کرنے کا مشورہ دیا؟

بول نیوز  |  Apr 14, 2021

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے روزہ رکھ کر غصہ کم کرنے اور صبر کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے کہا ہے کہ روزے میں غصہ کم کریں اور صبر کریں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hira Mani (@hiramaniofficial)

حرا مانی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرسفید دوپٹہ اوڑھے اپنی خوبصورت تصاویر شئیر کی ہیں ۔

تصاویر شئیر کرتے ہوئے حرا نے لکھا کہ ’ پہلا روزہ مبارک ہو آپ سب کو! ‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ  ’بس غصہ کم کرنا ہے اور صبر کرنا ہے کیونکہ روزہ صرف آپ کا نہیں سامنے والے کا بھی ہے۔

واضح رہے کہ ماہِ رمضان المبارک کا چاند نظر آتے ہی مقدس مہینے کی مبارکباد دینےکا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔

مختلف شوبز اسٹارز نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو اس ماہ مقدس کی مبارکباد اور خصوصی پیغامات دیے۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More