پاکستان میں سوشل میڈیا چند گھنٹوں کیلئے بند کر دیا گیا

ہم نیوز  |  Apr 16, 2021

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو چند گھنٹوں کے لیے بند کر دیا ہے۔ 

پی ٹی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں یوٹیوب، واٹس ایپ، فیس بک، ٹوئٹر سمیت سوشل میڈیا کی تمام ویب سائٹس بند کر دی گئی ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: 

پی ٹی اے ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی کا اطلاق 11 بجے سے 3 بجے تک ہو گا۔

دوسری جانب وزرات داخلہ نے ملک میں سوشل میڈیا بند ہونے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان میں سوشل میڈیا پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

وزارت داخلہ کے مطابق پی ٹی اے نے وزارت داخلہ کی ہدایت پر سروسز کو بند کیا ہے۔

ادھر ملک بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بند کرنے کے اعلان کے ساتھ ہی فیس بک، واٹس ایپ، انسٹاگرام اور ٹوئٹر کی سروسز بند ہوگئی ہیں.

یہ بھی پڑھیں: 

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی بندش سے  صارفین کی ان سائٹس تک رسائی ختم ہوچکی ہے جس کے باعث انہیں مسائل کا سامنا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More