شنیرا سے علیحدگی نے وسیم اکرم کو اداس کر دیا

ہم نیوز  |  Apr 16, 2021

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم اپنی اہلیہ شنیرا اکرم سے طویل جدائی کی وجہ سے اداس ہو گئے ہیں۔

شنیرا اکرم نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ایک معمر شخص نے اپنی اہلیہ سے اچانک ملاقات کرکے اُسے زندگی کا بہترین تحفہ دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

شنیرا نے ٹوئٹ میں وسیم اکرم کو ٹیگ کرکے تحریر کیا کہ یہ کتنی خوبصورت ہے، عنقریب یہ ہم دونوں ہوں گے۔

وسیم اکرم نے اہلیہ کے اس خوبصورت ٹوئٹ کے جواب میں جذباتی ہوتے ہوئے لکھا کہ ’میں بھی آپ کو اور عائلہ کو بہت زیادہ مِس کرتا ہوں‘ ۔

سابق کپتان نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’اُمید ہے کہ میں گورڈن (معمر شخص) کی رفتار کو برقرار رکھ سکتا ہوں۔‘

خیال رہے کہ  شنیرا اور اُن کی بیٹی عائلہ گزشتہ کئی ماہ سے آسٹریلیا میں مقیم ہیں جبکہ اُن کے شوہر وسیم اکرم پاکستان میں موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

آسٹریلوی حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے سبب ملک کے بارڈرز بند کر رکھے ہیں جس کی وجہ سے شنیرا آسٹریلیا میں ہی رہ رہی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More