عوام کو محفوظ ماحول کی فراہمی صوبائی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، گورنر سندھ

بول نیوز  |  Apr 16, 2021

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ عوام کو محفوظ اور پر امن ماحول کی فراہمی صوبائی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے نام خط لکھا جس میں انھوں نے کہا کہ کورونا کی تیسری لہر پاکستانی عوام کو بری طرح متاثر کر رہی ہے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اپنے خط میں کہا کہ وبا کو محدود کرنے کے لیے وفاقی و صوبائی حکومتیں تمام وسائل بروئے کار لارہی ہیں، سندھ میں مثبت کیسز کا تناسب کافی کم ہے اور ہمیں اس قدر مستحکم صورتحال کو برقرار رکھنا ہے۔

خط میں کہا  گیا ہے کہ گزشتہ چند روز سے کراچی سمیت ملک کے تمام بڑے شہروں میں چند شرپسند عناصر ناجائز احتجاج اور دھرنے کر رہے ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ ان حالات کی وجہ سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو قیام امن میں چیلنجز کا سامنا ہے۔

خط میں یہ بھی کہا  گیا ہے کہ وفاقی حکومت کا واضح موقف ہے کہ قانون کی بالادستی کو ہر صورت برقرار رکھا جائے اور شرپسند عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اپنے خط میں مزید کہا کہ میں یقین دلاتا ہوں کہ وفاقی حکومت، سندھ حکومت کی  معاون اور مددگار رہے گی۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More