ہزاروں کا بل آ جاتا ہے کیونکہ ۔۔ اے سی چلانے والوں کی وہ غلطی جس سے بجلی کے بل میں ہزاروں روپے کا اضافہ ہو جاتا ہے, جانیں کہیں آپ بھی ایسا تو نہیں کر رہے ہیں؟

ہماری ویب  |  Apr 17, 2021

رمضان کا مبارک ماہ ہے، مگر سورج سے آنکھیں چڑھائی ہوئی ہیں، جہاں سارے شیطان بند ہیں وہیں گرمی کا جن بے قابو ہوتا نظر آ رہا ہے، خصوصاً کراچی والوں کے لئے تو بہت مشکل امتحان ہے۔ لیکن اس گرمی سے بچنے کے لئے کم و بیش ایک کثیر طبقہ اے سی کی سہولت استعمال کرتا ہے، مگر اس سے بجلی کے بل میں بے پناہ اضافہ ہو جاتا ہے، اور جب بل آتا ہے تو انسان سوچ میں پڑ جاتا ہے کہ اتنا بل کہاں سے ادا کریں گے، اتنی بجلی تو ہم نے استعمال بھی نہیں کی ہے۔

لیکن برقی چیزوں کا استعمال اگر سنبھال کر کیا جائے تو یقیناً آپ بجلی کے زیادہ اور فضول خرچے سے بچ سکتے ہیں، آج ہماری ویب میں جانیں کہ کیسے آپ اے سی کو چلائیں کہ بجلی کے اضافی بل سے بھی بچیں اور روزمرہ کی جانے والی ایسی غلطیاں جو ہمیں معلوم نہیں ہوتی ہیں، مگر ان سے ہمارا بجلی کا بل بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔

اے سی کو مسلسل چلایا جائے تو یہ جلدی ہی خراب ہونے لگتا ہے اور اس کی تار کمزور پڑتی ہیں جس سے یونٹس زیادہ خرچ ہوتے ہیں۔

ہر تین ماہ میں ایک بار اے سی کے فلٹرز کو بدلوائیں تاکہ فلٹرز گندے نہ ہوں یا کوائل کو نقصان نہ پہنچے۔

ایک گندہ فلٹر اے سی کے بل میں 5 سے 15 فیصد تک اضافہ کرنے کا سبب بن سکتا ہے جس سے بڑا نقصان ہوسکتا ہے۔

سال میں ایک بار اے سی کی سروس کروائیں تاکہ اے سی یونٹ کے کوائل اور فنز کی صفائی کی جاسکتی ہے۔ اور جو لوگ سالوں اس کی صفائی نہیں کرتے وہ مہنگے بل کے خود ذمہ دار ہوتے ہیں۔

اے سی کے درجہ حرارت میں ایک ڈگری اضافے سے بجلی کے بل میں 3 فیصد کمی لائی جاسکتی ہے، لیکن ایک ہفتے میں صرف ایک ڈگری ہی بڑھائی جائے ۔

وہ لوگ جو صرف اے سی کے عادی ہیں اور عام صارفین ہیں، ان کو چاہیئے کہ وہ سیلنف فین یا ٹھنڈے ہوا کے ائیر کولر کا بھی استعمال کریں تاکہ بل میں بھی کچھ بچت کی جاسکے اور گرمی سے جان بھی چھڑائی جا سکے۔

تھرمواسٹیٹ کے قریب لیمپس یا سورج کی روشنی دن میں زیادہ وقت رکھنا ایئرکنڈیشنر کو نقصان پہنچا سکتا ہے، لہٰذا اس بات کا خاص خیال رکھیں۔

اے سی وینٹس کو فرنیچر یا پردوں کے پیچھے نہ کریں بلکہ جب اے سی چلائیں تو بردے سمیٹ دیں تاکہ ہوا زیادہ لگ سکے اور آپ کچھ دیر میں کمرے کو ٹھنڈا کرکے اے سی بند کردیں اور بجلی کا بل بچائیں۔

کمروں میں موجود چھوٹی کھڑکیوں کی صفائی بھی کریں اور کم گرمی لگنے پر ان کا استعمال کریں، جو لوگ ایسا نہیں کرتے وہ قدرتی ہوا کو چھوڑ کر مصنوعی ہوا استعمال کرتے ہیں جس سے ان کو پھیپھڑوں کی تکلیف بھی وہ سکتی ہے۔

سورج کی تیز روشننی اے سی سسٹم کو خراب کرسکتی ہے، اس لئے کھڑکی کے آگے یا مناسب انتظام رکھیں کہ اے سی پر سورج کی تیز روشنی نہ لگے، ایسے بجلی کے اضافی یونٹس جلنے کا خدشہ ہوتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More