ہانیہ عامرکا خود پرتنقید کرنے والوں کیلئے پیغام

سماء نیوز  |  Apr 17, 2021

فائل فوٹو

ہانیہ عامر نے خود پرتنقید کرنے والے ایسے افراد کو جواب دیا ہے جن کا کہنا ہے کہ اداکارہ اپنی “اپنی حدود عبور کررہی ہیں”۔

ہانیہ کا کہنا ہے کہ ” دنیا میں صرف مٹھی بھراصلی اور حقیقی انسان باقی ہیں۔” حقیقی انسان خوفزدہ ہیں کیوں کہ انہیں اپنے ہونے کی وجہ سے عجیب و غریب ناموں سے پکارا جاتا ہے۔

انسٹاگرام پر فالوور کی تعداد 4 ملین تک پہنچنے پرہانیہ نےای ویڈیوسیریز شیئرکرتے ہوئےان لوگوں کو جواب دیا جو ان کے پوسٹ کیے جانے والے مود کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں، ہانیہ کے مطابق ” مجھے ان لوگوں کی سمجھ نہیں آتی جو میر پوسٹس کے نیچے تبصرہ کرتے ہیں کہ وہ مجھے ان فالو کررہے ہیں کیونکہ میں اپنی حدود پار کررہی ہوں”۔

اداکارہ نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے ” آپ کس حوالے سے بات کررہے ہیں؟ میں نے ہمیشہ پیاراوراحترام کی بات کی”۔

ہانیہ نے اپنے فالوورز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ سب سے پیار کرتی ہیں جن میں انہیں ٹرول کرنے والے بھی شامل ہیں۔

اپریل فول پرہانیہ عامر نے سوشل میڈیا صارفین کو اپنی منگنی کی خبر سے زبردست جھٹکا دے ڈالا تھا۔ انہوں نے ہیرے کی انگوٹھی پہنے پوئے تصویر پوسٹ کی جس کے بعد سوشل میڈیا پرقیاس آرائیاں ہونے لگیں کہ ہانیہ کی منگنی میوزک آرٹسٹ شمعون اسماعیل سے ہوئی ہے۔

بعد ازاں یہ ہانیہ کی جانب سے مذاق ثابت ہواجس نے سوشل میڈیاصارفین کے جذبات کو خوب بھڑکایا اورانہوں نے شدید تنقید کرتے ہوئے اداکارہ کا فون ضبط کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More