کروناوائرس:دنیا بھر میں اموات 30لاکھ سے متجاوز

سماء نیوز  |  Apr 17, 2021

دنیا بھر میں سوا سال کے دوران کرونا وائرس سے مرنےوالوں کی تعداد 30 لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے نے جان ہوپکنزیونیورسٹی کےحوالےسے بتایا کہ کرونا وائرس سے مرنےوالوں کی تعداد کیوو،یوکرائن،کراکرس، وینزیولا،لزبن اور پرتگال کی آبادی سے زیادہ ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ تعداد زیادہ بھی ہوسکتی ہے کیوں کہ ابتدا میں کرونا سے مرنےوالوں کی صحیح تعداد کا علم نہیں ہوسکا تھا اور بعد میں بھی کچھ ممالک نے وائرس سے مرنےوالوں کا درست ریکارڈ نہیں رکھا تھا۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پچھلے ہفتے تک روزانہ کی 12 ہزار اموات ریکارڈ کی گئی ہیں جبکہ روزانہ کے 7 لاکھ کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کی کرونا سے متعلق کمیٹی کی رہنما ماریہ وان کرکوف نےبتایا کہ کسی بھی وبا کے پھیلاؤ کے 16 ماہ کے اندر یہ صورتحال نہیں ہونی چاہئے تھی جبکہ ہم نےوائرس پر قابو پانے کے مصدقہ اقدامات بھی کئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More