اگر آپ بھی عبایا پہن کر اِس لفٹ میں چڑھتی ہیں تو ہرگز۔۔۔ ایسکلیٹر لفٹ میں کپڑے یا ہاتھ پاؤں پھنسنے کے بعد کیا ہوتا ہے؟

ہماری ویب  |  Apr 20, 2021

آپ نے اکثر دیکھا ہو گا کہ بڑے بڑے مالز یا ائیر پورٹس پر ایسکلیٹر لفٹ نصب کی جاتی ہے تاکہ ایک منزل سے دوسری منزل تک باآسانی جایا جا سکے اور کسی قسم کی کوئی مشکل پیش نہ آئے لیکن بعض اوقات اس سے کچھ حادثات بھی پیش آجاتے ہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کئی ایسے واقعات رونما ہو چکے ہیں جن میں لوگ زخمی ہوئے۔ چین سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی ٹانگ ایسکلیٹر لفٹ میں پھنس گئی جس کے بعد وہ فریکچر ہو گئی۔

تاہم پاکستانی خواتین کو اس سے احتیاط کرنی چاہیے خاص طور پر ان خواتین کو جو عبایا پہنتی ہیں۔

عبایا لمبا اور لچکدار ہوتا ہے اس لیے اس کے پھنسنے کے زیادہ امکانات ہوتے ہیں۔

ایسکلیٹر لفٹ میں بلیڈز نصب ہوتے ہیں، اگر ہاتھ پاؤں یا کپڑے اس میں پھنس جائیں تو یہ کٹ جاتے ہیں جس کے باعث انسان زخمی ہونے کے ساتھ بڑا نقصان بھی اٹھا سکتا ہے۔

اور پھر وہ خواتین جن کا بچوں کا ساتھ ہوتا ہے، انہیں خاص طور پر خیال رکھنا چاہیے کہ بچوں کو دھیان سے لے کر گزریں، بچوں کی جلد حساس ہونے کے ساتھ نازک ہوتی ہے لہٰذا انہیں زیادہ زخم آ سکتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More