پروٹون ساگا ایم ٹی بمقابلہ ایلسوِن 1.3 لیٹر ایم ٹی، جانیں دونوں کاڑیوں کے زبردست فیچرز، انجن اور قیمت کا موازنہ

ہماری ویب  |  Apr 20, 2021

گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے آج ہماری ویب ایک اور کمپیریزن کے ساتھ حاضر ہوئی ہے، اور یہ موازنہ پاکستان کی اس وقت 2 سب سے مشہور اور سستی کاریں پروٹون ساگا ایم ٹی بمقابلہ ایلسوِن 1.3 لیٹر ایم ٹی کے مابین کیا جائے گا۔

اپنے کمپیریزن یعنی تقابل کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے ہم پروٹون ساگا 1.3L اسٹینڈرڈ MT کا چنگان ایلسوِن 1.3L کمفرٹ مینوئل ویرینٹ کے ساتھ موازنہ کرنے جا رہے ہیں کہ کس کے پاس کونسے بہترین اور جدید فیچرز موجود ہیں اور کون سی گاڑی جس پر برتری حاصل کرسکتی ہے۔ ساگا کی جانب سے یہ گاڑی 16 مارچ کو لانچ کی گئی ہے جبکہ ایلسوِن جنوری 2021 میں پاکستان میں باضابطہ طور پر لانچ کی جا چکی ہے۔ اس لیے دونوں نئی گاڑیوں کا تقابل دلچسپ ہونا چاہیے۔

*انجن اور ٹرانسمیشن

پاکستان کی بہترین گاڑی پروٹون ساگا میں 1299cc کا اِنلائن 4-سلنڈر DOHC VVT انجن نصب ہے، جو 95hp اور 120Nm ٹارک پیدا کرتا ہے، جبکہ چنگان ایلسوِن 1370cc کے اِنلائن 4-سلنڈر MPFI DOHC DVVT انجن کے ساتھ آتی ہے جو 99hp اور 135Nm ٹارک پیدا کرتا ہے، جو اسے ساگا پر واضح برتری دیتا ہے۔ ساتھ ہی دونوں گاڑیاں 5-اسپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن رکھتی ہیں۔

* گاڑی کے بیرونی فیچرز

پروٹون نے اپنی گاڑی میں ہیلوجن ہیڈلیمپس لگائے ہیں جبکہ ایلسوِن الیکٹرک ایڈجسٹمنٹ کے ساتھ پروجیکٹر ہیڈ لیمپس رکھتی ہے۔ اس کے علاوہ ساگا میں DRLs نہیں ہیں جبکہ چنگان کی سیڈان میں LED ہیں، جبکہ دونوں گاڑیاں فوگ لیمپس نہیں رکھتیں۔ پہیوں کو دیکھیں تو ایلسوِن 15 انچ کے الائے ویلز رکھتی ہے جبکہ ساگا 14-انچ اسٹیل ویلز میں لانچ کی گئی ہے۔

* اندرونی فیچرز

ایلسوِن الیکٹرک پاور اسٹیئرنگ کے ساتھ لانچ کی گئی ہے جبکہ ساگا ہائیڈرولک پاور اسٹیئرنگ رکھتی ہے۔ اس کے علاوہ ساگا میں اسٹینڈرڈ آڈیو سسٹم ہے جبکہ چنگان نے اپنی سیڈان میں 7-انچ فلوٹنگ ڈسپلے لگایا ہے۔ سیٹوں کا مٹیریل ساگا میں فیبرک کا ہے جبکہ ایلسوِن مصنوعی چمڑے کی نشستوں کے ساتھ آتی ہے۔

* سیفٹی فیچرز

دونوں گاڑیاں ڈوئل ایئر بیگز، ABS + EBD، بریک اسسٹ اور ریئر پارکنگ سینسرز رکھتی ہیں۔ ایلسوِن میں ریورس کیمرا اضافی فیچرز میں موجود ہیں۔ دونوں گاڑیاں ہِل اسٹارٹ اسسٹ، ٹریکشن کنٹرول، الیکٹرانک اسٹیبلٹی کنٹرول اور فرنٹ پارکنگ سینسرز نہیں رکھتیں، جو انہیں سیفٹی فیچرز کے لحاظ سے ایک جیسی گاڑیاں بناتے ہیں۔

*قیمت

ایلسوِن 1.3L کمفرٹ MT کی موجودہ قیمت 21,99,000 روپے ہے جبکہ پروٹون ساگا 19,75,000 روپے کی قیمت پر لانچ کی گئی ہے، جو نئی گاڑی کو ایلسوِن سے تقریباً 2,00,000 روپے سستا بناتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More