گلوکار آصف جاوید کرونا کے باعث انتقال کرگئے

سماء نیوز  |  Apr 21, 2021

گلوکار آصف جاوید کرونا وائرس کےباعث لاہور ميں انتقال کرگئے۔

شہنشاہ غزل مہدی حسن کے شاگرد آصف جاوید کرونا ميں مبتلا تھے اوروہ ایک ہفتےسے میواسپتال میں زيرعلاج تھے۔

مرحوم کی نماز جنازہ آج لاہورکے علاقے سمن آباد ميں ادا کی گئی ہے۔

اس ماہ کے آغاز میں شاعرہ واديب کرن وقار بھی کرونا ميں مبتلا رہنے کے باعث انتقال کرگئیں تھیں ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More