برطانوی وائرس تیزی سےپھیل رہا ہے، عذرا پیچوہو

سماء نیوز  |  Apr 21, 2021

فوٹو: عرب نیوز

صوبائی وزیرصحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ برطانیہ سے پاکستان منتقل ہونے والا ویرینٹ تیزی سے پھیل رہا ہے۔

صوبائی وزیر صحت سندھ کا کہنا ہے کہ ملک کے دیگر صوبوں کے بعد سندھ میں بھی کرونا کے یوکے ویرینٹ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جینومیک اسٹڈی کے مطابق 50فیصد سیمپلز میں یوکے ویرینٹ کی تصدیق ہوئی ہے۔

عذرا پیچوہو نے کہا کہ کرونا وائرس کا برطانوی ویرینٹ بہت تیزی سے پھیل رہا ہے جبکہ زیادہ خطرناک ہے، سندھ سے پہلے پنجاب اور خیبرپختنخوا میں اس وائرس سے متاثر ہونے کی وجہ سے اموات ہوئی ہیں۔

وزیر صحت سندھ نے سندھ کی عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید کے باعث شاپنگ اور دیگر خریداری کے دوران رش کے اوقات میں وائرس کے تیزی سے پھیلنے کا خطرہ ہے۔ اس لیے عوام ایس او پیز سختی سے عمل کریں۔

انہوں نے کہاکہ کرونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن کےلیے مختص سینٹرز افطاری کے بعد بھی کھلے ہیں رہیں گے، 50 سال سے زیادہ عمر کے افراد خود کو 1166پر رجسٹرڈ کرکے ویکسین لگوائیں تاکہ عالمی وبا سے خود کو محفوظ رکھ سکیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More