کراچی کے کون کون سے علاقوں میں ایک مرتبہ پھر اسمارٹ لاک ڈاون لگا دیا گیا؟

ہماری ویب  |  Apr 22, 2021

تفصیلات کے مطابق مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن گلبرک، نارتھ کراچی اور نارتھ ناظم آباد کے علاقوں میں لگایا گیا ہے جس کا اطلاق 21 اپریل سے 5 مئی تک ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ تینوں ٹاؤنز کے متاثرہ علاقوں میں 13کورونا کے مریض موجود ہیں، متاثرہ علاقوں میں آنے اور جانے والے تمام افراد کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے جب کہ متاثرہ علاقوں کے لوگوں کی غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق متاثرہ علاقوں میں تمام کاروباری و صنعتی سرگرمیاں معطل رہیں گی اور ڈبل سواری پر پابندی ہوگی جب کہ فیملی اجتماع کا انعقاد بھی ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ متاثرہ علاقوں کے کورونا مثبت افراد اپنے گھروں میں قرنطینہ رہیں گے، حکومت متاثرہ علاقوں میں رہنے والے مستحق افراد میں راشن تقسیم کرنے کے اقدامات کرے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More