جنوبی افریقی کھلاڑی بھی محمد رضوان کے کھیل کے دیوانے نکلے، کون سی خواہش کا اظہار کر دیا؟

ہماری ویب  |  Apr 23, 2021

جنوبی افریقی کرکٹر تبریز شمسی بھی قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان محمد رضوان کی شاندار بیٹنگ کے فین ہوگئے ہیں۔

انہوں نے پی سی بی کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ محمد رضوان اب بھی بلاتعطل اسکور کر رہے ہیں، رضوان اب آپ کسی اور کو بھی موقع دیں۔

تبریز شمسی نے محمد رضوان کو ٹیگ کرتے ہوئے ازراہِ مذاق لکھا کہ ’بھائی مذاق مذاق میں رنز ہی اسکور کیے جارہے ہو کسی اور کو بھی موقع دو ،انہوں نے مزید یہ بھی لکھا کہ انہیں بھی اپنی پرفارمنس سے زندہ رہنا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More