ایک کھڑکی بڑی اور ایک چھوٹی کیوں؟ جہاز میں موجود 5 اہم چیزیں جس پر کبھی کسی نے غور نہیں کیا ہوگا

ہماری ویب  |  Apr 26, 2021

ہوائی جہازمیں تو ہر کوئی سفر کرتا ہے لیکن بیٹھنے والے مسافروں کو جہاز کے اندر موجود چھوٹی چھوٹی چیزوں کے بارے میں معلومات نہیں ہوتی یا کبھی انہوں نے غور ہی نہیں کیا ہوتا۔

تو آج ہم کو ہوائی جہاز کے اندر موجود چند ایسی باریکیوں کے بارے میں بتائیں گے جو اکثر مسافر نوٹس نہیں کرتے۔

1- جہاز کے کیبن میں فرق

جب آپ ہوائی جہاز سے سفر کریں خواہ وہ فلائٹ مختصر ہو یا پھر طویل، آپ ایک چیز پر لازمی غور کریں گے۔ طویل پروازوں کے لئے ، ایئر لائن بڑے اور زیادہ کشادہ ہوائی جہاز مختص کرتی ہے۔ مثال کے طور پر طویل فلائٹ والے جہاز کے کیبن سیدھے ہوتے ہیں جبکہ چھوٹی فلائٹ والے ائیر کرافٹ کے کیبن تھوڑے مڑے ہوئے ہوتے ہیں۔

2- جہاز کی نشتوں میں فاصلہ

اگر آپ کسی طویل سفر والے جہاز میں بیٹھے ہیں تو آپ کی نشت کے آگے فاصلہ اتنا ہوگا کہ آپ باآسانی اپنے پیروں کے آگے پھیلا سکتے ہیں جبکہ مختصر سفر والے طیاروں کی نشتوں کے آگے فاصلہ کم ہوتا ہے۔

3- بلٹ اِن اسکرینز

تمام ہوائی جہاز کمپنیاں اپنے جہاز کی نشستوں کے پچھلے حصے میں بلٹ ان اسکرینیں نصب نہیں کرتی ہیں۔ مختصر فاصلے پر محیط ہوائی جہازوں میں موجود کیبن میں تفریح ​​ کا امکان کم ہوتا ہے جبکہ اگر آپ کی طویل پرواز ہے ، تو پھر آپ کو فلمیں، ٹی وی سیریز اور موسیقی اور اور دیگر سہولیات سے مستفید ہوسکیں گے۔

4- جہاز کی سیٹس نیلی ہی کیوں؟

فضائی کمپنیز کا خیال یہ ہے کہ نیلا رنگ نروس اور گھبرائے ہووے مسافروں میں سکون اور اعتماد پیدا کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے ایئر لائنز کمپنیز کی سب سے پہلی ترجیح اپنے مسافروں کو خوش اور پر اعتماد رکھنے کی ہوتی ہے۔ اسی وجہ سے دنیا کی اکثر ایئر لائنز اپنے جہازوں کی سیٹوں کہ رنگ نیلا ہی رکھتی ہیں۔ اور لال رنگ خطرے کی علامت سمجھا جاتا ہے اس لیے سرخ رنگ کی سیٹ نہیں لگائی جاتیں۔

5- کھڑکی میں فرق

بوئنگ ائیر کرافٹ والے مخصوص ہوائی جہاز پر موجود کھڑکی اسی طرح کے دوسرے ہوائی جہاز کے مقابلے میں 3 فیصد بڑی ہوتی ہیں۔

اس کے پیچھے کوئی خاص وجہ نہیں معلوم ہوسکی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More