شادی ہماری پسند کی تھی ، ہمیں ساتھ 50 سال ہونے والے ہیں اور ۔۔ جانیں صدرِ پاکستان عارف علوی اور ان کی اہلیہ کے بارے میں چند دلچسپ باتیں جو آپ کو بھی معلوم نہیں ہوں گی

ہماری ویب  |  Apr 27, 2021

صدرِِ پاکستان عارف علوی کی شخصیت کو خوش مزاج سمجھا جاتا ہے، یہ اپنے لہجے اور باتوں سے بہت زیادہ سمجھدار اور خاموش طبیعت معلوم ہوتے ہیں۔ گذشتہ روز انہوں نے ایک نجی ٹی وی پر انٹرویو دیتے ہوئے اپنی شادی اور گھر سے متعلق چند ایسی دلچسپ باتیں بتائیں جو آپ نے بھی پہلے نہیں سنی ہوں گی۔ آئیے ہماری ویب کے اس آرٹیکل میں جانیئے صدرِ پاکستان سے متعلق چند باتیں:

شادی کیسے ہوئی؟

صدرِ پاکستان اور ان کی اہلیہ ثمینہ علوی ندا یاسر کے ٹی وی پروگرام پر انٹرویو دیتے ہوئے بتاتے ہیں کہ:

'' ہماری شادی پسند کی بھی اور گھر والوں کی مرضی کی بھی تھی، جب شادی طے کرنے کا وقت آیا تو گھر والوں نے ہم سے ہماری مرضی پوچھی، بہرحال رشتہ طے ہوگیا، چونکہ ہم دونوں دُور کے رشتے دار تھے، ملاقات کم ہی ہوتی تھی، لیکن ایک روز شادی سے قبل ملاقات کی تو والدہ کے سامنے خود ہی سچ بتایا اور اپنے جرم کا اعتراف کیا۔''

شادی کو کتنے سال ہوگئے؟

ہماری شادی کو 48 سال ہوچکے ہیں، بہت جلد 50 ہوجائیں گے، ان سالوں میں کبھی میں نے اپنی بیوی کو یہ نہیں کہا کہ تم نے یہ لباس کیوں پہنا یا رنگ اچھا نہیں ہے وغیرہ وغیرہ۔

گھر میں کس کی مرضی چلتی ہے؟

گھر میں بیگم کی مرضی چلتی ہے، ان کی پسند سے ہر کام ہوتا ہے، یہاں تک کہ یہ میری کپڑے تک خود نکالتی ہیں، یہی بتاتی ہیں کیا اچھا گ رہا ہے اور کیا بُرا لگ رہا ہے۔

دونوں کی عمروں میں کتنا فرق ہے؟

ہم دونوں کی عمروں میں تقریباً 5 سال کا فرق ہے لیکن اب شادی کو اتنے سال ہوگئے کہ فرق کا اندازہ نہیں رہتا ۔

بچوں کی تربیت میں کس کا ہاتھ ہے؟

بچوں کی تربیت ثمینہ نے کی ہے، جبکہ میں نے پڑھائی لکھائی پر زور دیا، لیکن سبق بچوں کو یہی یاد کرواتی تھیں، ان کی ہی محنت ہے۔

وہیں ثمینہ علوی کہتی ہیں کہ: '' بیٹے کی پرورش کرنا مشکل کام تھا، البتہ بیٹیوں کو جو کہا جاتا تھا وہ کرلیتی تھیں، اب سب بچے شادی شدہ ہیں''

کیا بیگم شک کرتی ہیں؟

صدرِ پاکستان کہتے ہیں کہ: '' شکوک و شبہات جو بھی ہوتے ہیں، یہ کہہ دیتی ہیں، البتہ کبھی میری جاسوسی نہیں کی، میرا موبائل کھول کر چیک نہیں کیا۔'' جس پر ثمینہ کہتی ہیں: '' مجھے اچھا نہیں لگتا ہے اس طرح موبائل چیک کرنا''۔

وقت کا پابند کون ہے؟

ڈاکٹر عارف علوی کہتے ہیں کہ: '' میں وقت کا بہت پابند ہوں، مجھے جو وقت دیا جاتا ہے میں اسی پر پہنچ جاتا ہوں کہ کہیں کسی کو میری وجہ سے کوئی تکلیف نہ ہو۔''

مہمان نواز کون ہے؟

ثمینہ بہت مہمان نواز ہیں، یہ ہمیشہ سب کا خیال رکھتی ہیں، چاہے کتنے ہی مہمان گھر آجائیں، یہ ہمیشہ سب کا خیال کرتی ہیں، کھانے کا اور دیگر چیزوں کا اچھے سے اچھا انتظام کرتی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More