کیا آپ کی ناک بھی ایسی ہے جانیں ناک کا نقشہ آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا راز بتاتا ہے؟

ہماری ویب  |  Apr 27, 2021

انسان کے چہرے کی بناوٹ مختلف قسم کی ہوتی ہے، اس میں موجود آنکھیں، کان، ہونٹ اور ناک کی الگ شکل ہوتی ہے۔ ہر انسان ایک دوسرے سے مختلف ٓ ہوتا ہے، کسی کی آنکھیں بڑی تو کسی کی ناک چھوٹی ہوتی ہے۔

یہ سب خدوخال تو انسانوں کی پہچان کا ذریعہ بنتے ہیں مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کی ناک بھی آپ کی شخصت کے کچھ راز واضح کرتی ہے. آئیے آپ کو بتاتے ہیں آپ کی ناک آپ کے بارے میں کیا بتاتی ہے؟

Nubian nose

تصویر میں موجود ناک جس پر ہم نے آپ کے لئے 1 لکھ کر واضح کیا ہے کہ اگر آپ کی ناک ایسی ہے تو آپ بہت تخلیقی دماغ اور تخلیقی صلاحیت کے حامل ہیں، آپ کو لوگوں سے ملنا جلنا بہت پسند ہے، ان کے ساتھ دوستانہ ماحول بنانے میں آپ ماہر ہیں

Greek nose

تصویر میں موجود 2 نمبر والی ناک ہے اگر آپ کی تو آپ بہت حساس ہیں، اپنی باتیں کسی کو نہ بتانے والے ہیں، آپ کا دل صاف ہے، مگر آپ کسی پر اعتماد نہیں رکھ سکتے ہیں۔

Hooked nose

تصویر میں موجود 3 نمر والی ناک اپنی زندگی مقصد اور اصولوں کے تحت گزارتے ہیں، اپنے مقصد کو حاصل کرنے کے لئے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں۔

Aquiline nose

اس قسم کے ناک والے افراد کے لئے اپنا مستقبل او محبت کی اہمیت بہت زیادہ ہوتی ہے، یہ جو چاہتے ہیں وہ کرنے میں یقین رکھتے ہیں۔

Snub nose

اوپر موجود تصویر میں نمبر 5 والی ناک جن لوگوں کی ہوتی ہے وہ ذرا سے خطرناک، خود پسند ہوتے ہیں، یہ اپنے بارے میں سوچتے ہیں، ان کے ساتھ دوستی کرنے سے قبل ان کا غصہ دیکھ لینا بہتر ہے۔

Straight nose

نمبر 6 والی ناک جس کو سیدھی ناک کہتے ہیں کہ یہ لوگ اپنی ناک کی طرح سیدھے ہوتے ہیں، حاضر جوابی رکھتے ہیں، کسی کو خاطر میں اپنے کام کی وجہ سے رکھتے ہیں۔

Roman nose

یہ لوگ حد سے زیادہ حساس ہوتے ہیں، مگر یہ دوسروں کی قدر بھی کرتے ہیں، ان کے جذبات کو عزت دیتے ہیں۔ خوش مزاجی کو اپناتے ہیں۔

Crooked nose

یہ لوگ قابلِ بھروسہ ہوتے ہیں، اپنے لئے اچھا بُرا خود بہتر سوچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ان کی چھٹی حس حد سے زیادہ تیز ہوتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More