نیم گرم پانی سے روزہ افطار کرنے کے کون سے حیرت انگیز فوائد ہوتے ہیں؟

ہماری ویب  |  Apr 28, 2021

رمضان المبارک میں اکثر و بیشتر افراد کو معدے کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کی سب سے بڑی وجہ تلی ہوئی اشیاء کا استعمال ہوتا ہے۔

طبی ماہرین نے بے شک گرم پانی کے بے شمار فوائد بتا رکھے ہیں لیکن کیا آپ یہ بات جانتے ہیں کہ نیم گرم پانی افطار میں پینے سے آپ کے جسم میں کیا تبدیلیاں رونما ہو سکتی ہیں؟

سب سے پہلے تو گرم پانی پینے کا سب سے پہلا فائدہ وزن میں کمی ہے۔ گرم پانی جسمانی میٹا بالزم کو تیز کرتا ہے جس سے وزن میں کمی ہوتی ہے، اس کے علاوہ چربی کے خلیات کو بھی توڑنے میں بھی مددگار ہوتا ہے۔

اس کے علاوہ گرم پانی معدے کے لیے انتہائی فائدہ مند ہے۔ گرم پانی سے روزہ افطار کرنے سے ذہنی و جسمانی پٹھوں کے تناؤ میں کمی آتی ہے، ایک تحقیق کے مطابق گرم پانی یا دودھ پینے سے ذہنی اور اعصابی تناؤ میں واضح کمی واقع ہوتی ہے۔

اگر آپ گرم پانی سے روزہ افطار کریں گے تو جِلد صاف اور خوبصورت ہو جائے گی، انسان خود کو چاق و چوبند اور توانا محسوس کرتا ہے، طبیعت بھاری نہیں ہوتی۔

تاہم قبض جیسے مسائل میں بھی گرم پانی مفید ثابت ہوتا ہے، رمضان المبارک میں آپ قبض سے محفوظ رہیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More