ابھی کسی شہرميں لاک ڈاؤن نہيں لگے گا ۔۔ ڈپٹی کمشنر کا اعلان

ہماری ویب  |  Apr 29, 2021

ڈپٹی کمشنراسلام آباد حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ کرونا کی صورتحال قابو ميں ہے اور فی الحال کسی شہرميں لاک ڈاؤن نہيں لگے گا۔

ڈپٹی کمشنراسلام آباد حمزہ شفقات نے لاک ڈاؤن کےنوٹیفیکیشن کی وضاحت کردی ہے۔ اورانہوں نے مزید کہا کہ مثبت کيسز ميں کمی نہ آئی تو لاک ڈاؤن کی طرف جانا پڑے گا تاہم انتظاميہ نےابھی لاک ڈاؤن کا کوئی فيصلہ نہيں کيا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ بعض شہروں ميں لاک ڈاؤن سے متعلق نوٹيفکيشن واپس لے ليا گيا ہے۔

نوٹيفکيشن ميں مثبت کيسز ميں کمی کيلئے اور اقدمات کے حوالے سے تجاويز طلب کی گئيں تھیں۔

انھوں نے مزید بتایا کہ دو سے تين دن ميں کرونا کے پھيلاؤ يا کمی کی صورتحال واضح ہوگی اورجو بھی فيصلہ ہوگا وہ اين سي او سی اسٹيک ہولڈر سے مل کر کرے گا۔

حمزہ شفقات نے کہا کہ وزارت داخلہ کے جاری کردہ نوٹيفکيشن ميں کوئی ابہام نہيں ہے۔

عيدالفطر پر پارکس،ريسٹورنٹس اورديگر مقامات بند رہيں گے۔ اس وقت کرونا کی تيسری لہر تيزی سے پھيل رہی ہے اورعوام احتياط کريں۔

واضح رہے کہ عوام الناس ملک میں لاک ڈاؤن لگنے کی خبروں سے بہت پریشان تھی اوحکومت کی طرف سے کہا گیا تھا کہ جس علاقے میں پانچ فیصد کورونا وائرس سےشکار لوگ پائے جائیں گے وہاں اسکول ، ہوٹلز وغیرہ اور دیگر سرگرمیاں منسوخ کر کے سخت لاک ڈاؤن لگا دیا جائے گا ۔

لیکن اب ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کی جانب سے جو نو ٹیفیکشن نکالا گیا ہے ااس سے عوام کو بہت اطمینان حاصل ہوا ہے کہ اب کسی بھی شہر میں لاک ڈاؤن لگنے کا کوئی امکان نہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More