کیوں مارنا چاہتے ہو مجھے، میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں ۔۔۔ امجد صابری کو دنیا سے گئے 5 سال گزر گئے لیکن ان کے آخری الفاظ آج بھی لوگوں کو دکھی کر دیتے ہیں

ہماری ویب  |  Apr 29, 2021

بھر دو جھولی میری یا محمد ؐ، جیسی مشہور قوالیاں پڑھنے والے پاکستان کے قوال امجد صابری جنہوں نے پوری دنیا میں اپنی آواز سے پاکستان کا نام روشن کیا، مگر 16 رمضان المبارک کو گھر سے رمضان پروگرام کرنے کے لئے نکلے تو نامعلوم افراد نے ٹارگٹ کلنگ کرکے ان کو مار دیا۔

آج امجد صابری کی 5 ویں برسی ہے، جس پر پوری قوم اشکبار ہے۔ ان کی ذات، ان کی شخصیت ہر خاص و عام کے لئے یکساں ہے، انہوں نے اپنی خوش اخلاقی اور درمند آواز سے ہر کسی پر اپنا سحر طاری رکھا ہے، لیکن اب ان کی موت کے بعد ان کے 17 سالہ بیٹے مجدد صابری نے والد کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے بہترین قوالیاں پڑھنا شروع کی ہیں، مگر یہ ابھی سیکھ رہے ہیں۔

جس وقت امجد صابری کو لوگ مار رہے تھے، اس وقت انہوں نے جو الفاظ ادا کئے وہ جب بھی ذہن میں آئیں تو آنکھیں نم ضرور ہوتی ہیں۔

ان کے آخری الفاظ تھے: '' مجھے کیوں مارنا چاہتے ہو، میری فیملی ہے، میرا گھر بار ہے، میرے بچے چھوٹے ہیں، مجھے مت مارو!'' لیکن قسمت کو جو منظور تھا وہی ہوا ۔

حال ہی میں ایک انٹرویو میں امجد صابری کی اہلیہ نے کہا کہ: '' اگر امجد ہوتے تو اپنے بچوں کو دیکھ کر بہت خوش ہوتے، ان کے جانے سے زندگی رُک گئی تھی، ہر روز امجد کے چاہنے والے ہمارے گھر آتے، ہم سے تعزیت کرتے، میرا دن رونے سے شروع ہوتا، رونے پر ختم ہوتا تھا، میں بہت پریشان ہوگئی تھی، ہر اچھی چیز کو بھی برا سمجھتی تھی، اس لئے ہم کراچی چھوڑ کر لاہور منتقل ہوئے، امجد تھے تو مجھے کبھی کمزوری یا تھکان کا احساس نہیں ہوا، ان جیسا شوہر شاید ہی کسی کو ملتا ہوگا، وہ ہر چیز کا خیال رکھتے تھے، کام کے ساتھ فیملی کو بڑھ کر چاہتے تھے، ہمیں مکمل وقت دیتے تھے۔''

امجد صابری کے 5 بچے ہیں۔ 3 بیٹے اور 2 بیٹیاں ہیں۔ ان کے سب ہی بچے چھوٹے ہیں، ایک بیٹی میٹرک میں ہے، جبکہ بیٹا مجدد 17 سال کا ہے، اور دو بیٹے 13 اور 15 سال کے ہیں۔ ان کی بڑی بیٹی ٹک ٹاکر ہے جس کا نام حُورین ہے۔ حورین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر والد کے ساتھ چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ:

'' اور آج پھر وہ دن آگیا، جب میری بابا مجھ سے جُدا ہوئے، مجھے آج بھی یقین نہیں آتا، کہ 5 سال گُزر گئے، ہم آپ کو آج بھی اتنا ہی یاد کرتے ہیں ، چاہے ہم کتنے ہی مصروف کیوں نہ ہو جائیں، آپ کی یاد دل سے نہیں جاتی، ہر وقت نامکمل احساس ہوتا ہے۔''

جبکہ ان کے بیٹے مجدد نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے لکھا کہ: '' ایک جیسا کُرتا، 16 رمضان۔۔۔ ہم آپ کو بہت یاد کرتے ہیں ڈیڈی۔''

امجد صابری کی چھوٹی بیٹی پریسا نے بھی والد کی پانچویں برسی پر اُنہیں یاد کرتے ہوئے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شئیر کی لکھا کہ: '' بابا! آپ کی آواز سُنے ہوئے بہت وقت گُزر گیا ہے۔ بابا! مجھے وہ تمام حسین لمحات یاد ہیں جو میں نے آپ کے ساتھ گُزارے تھے، اگر مجھے آپ سے بات کرنے کا ایک موقع ملے تو میں آپ کو بتاؤں گی کہ آپ میرے لیے اور باقی سب کے لیے کس قدر اہم ہیں۔ میں اب بھی یقین نہیں کرسکتی کہ آپ کو اس دُنیا سے رخصت ہوئے پانچ سال ہوگئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More