ڈرامہ چھپکے چھپکے میں لڑکی مینو اصل زندگی میں کون ہیں؟ جانیں وہ دلچسپ باتیں جو آپ کو بھی نہیں پتہ

ہماری ویب  |  Apr 29, 2021

آج کل پاکستان بھر میں سب سے زیادہ مشہور ہونے والا ڈرامہ چھپکے چھپکے شہرت کی بلندی پر ہے، ہر کوئی اس ڈرامے سے لطف اندوز ہو رہا ہے، کیونکہ جس طرح سے مینو یعنی اداکارہ عائزہ خان کی بہترین اداکاری ہے وہیں اس کے ڈائیلاگز اور ٹیگ لائنز، بات کرنے کا انداز اور اس کا کردار ہے جس نے ہر شخص کو ڈرامہ سیریل چھپکے چھپکے پسند کروا دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہر جگہ ہزاروں قسم کے پیجز اور پوسٹ روزانہ بھرے رہتے ہیں اور مینو کے ہر ایک کلپ کو عوام کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے

لیکن اصل زندگی میں مینو کون ہے؟ جانیں اس ڈرامے کی رائٹر صائمہ اکرام کیا بتاتی ہیں؟

صائمہ اکرام کہتی ہیں کہ:

'' اصل زندگی میں یہ کردار '' مینو'' ایک مشہور ڈرامہ رائٹر کا ہے، جنہوں نے رمزِ عشق، عشق تماشہ اور مہر پوش جیسے بہترین اور ہٹ ڈرامے تحریر کئے ہیں، جنہیں پوری دنیا جانتی ہے۔ ان کا نام مصباح نوشین ہے۔ یہ میری اچھی سہیلی ہے، یہ پڑھائی میں مینو کی طرح دلچسپی نہیں لیتی تھی، بلکہ اس کو شادی کا شوق تھا، مگر اس کے ہاں کسی قریبی کے انتقال کی وجہ سے اس کی شادی دھوم دھام سے نہ ہوسکی، لیکن یہ آج بھی بالکل مینو کے کردار جیسی چلبل ہے۔''

اس ڈرامے میں ایک لفظ جو مینو بہت بولتی ہے، وہ ہے اشکے بئی اشکے، جس کا پنجانی میں مطلب ہوتا ہے، واہ بھی واہ!۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More